?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پٹرولیم کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ آصف محمود کا کہنا ہے کہ روسی تیل آنے کے بعد ملک میں پٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔ خواجہ آصف محمود نے خبررساں ادارے سے گفتگو میں مزید کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمت کم ہونے کے بعد اصولی طور پر تو پاکستان میں بھی پٹرول سستا ہونا چاہئیے تھا۔
تاہم ہماری حکومت معاشی میدان میں بنے ہوئے گہرے کھڈے کو اس فرق سے بھرنے کی کوشش کر رہی ہے۔روس سے معاہدہ کے مطابق مارکیٹ کی قیمت سے 15 سے 18 ڈالر سستا تیل مل رہا ہے۔اگر حکومت ایک آدھا لیٹر بھی عوام کو ریلیف دے تو یہ کافی ہوگا۔ خواجہ آصف محمود نے کہا مئی کے تیسرے ہفتے میں روسی تیل پاکستان پہنچ جائے گا۔
پہلی کھیپ ٹرائل کے طور پر پاکستان آ رہی ہے۔
ابھی ہمارے پاس دو آئل ریفارئنریز ہیں جو روسی تیل کو ریفائن کر سکتی ہیں، دیگر ریفائنریزی پر کام کی ضرورت ہے۔قبل ازیں پاکستان نے ٹیسٹ کیس کے طور پرروس سے کروڈ آئل کے امپورٹ کے لیے پہلا آرڈر دے دیا۔روس سے ایک لاکھ ٹن کروڑ آئل کی پہلی شپمنٹ مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہچنے گی۔ اس شپمنٹ پر پاکستان کو 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے پلیٹس کی جاری کردہ قیمتوں کو فالو کرتا ہے اور پلیٹس کے ریٹس کی نسبت پاکستان کو روسی تیل کی خریداری پر 16 سے 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا۔حکام کے مطابق پاکستان روسی تیل کو ریفائن کرکے حاصل ہونے والی پٹرولیم مصنوعات کا تجزیہ کرے گا۔ اگرچہ روسی تیل کی خصوصیات بہت بہتر نہیں ہیں اور اس پر ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بھی کافی زیادہ ہیں لیکن روسی حکام نے پاکستان کو عربی لائٹ آئل کی کوالٹی اور فریٹ سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے 16 سے 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ دیا ہے۔
تاہم روسی تیل سے حاصل کردہ پیٹرولیم مصنوعات کا ریشو مختلف پے جو پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔عربی آئل سے 45 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 25 فیصد فرنس آئل نکلتا ہے۔ جب کہ روسی تیل سے 32 فیصد ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 50 فیصد فرنس آئل نکلتا ہے۔جس کا مطلب ہے کہ اگرروسی تیل سے حاصل ہونے والی مصنوعات عربی تیل سے مطابقت نہ کر پائیں تو پاکستان کو مزید ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کا سب سے اہم جاسوسی اڈہ حزب اللہ کے میزائلوں کی زد میں
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے حزب اللہ کی جانب سے گلیلوت فوجی
ستمبر
شام کے بحران کو سبوتاژ کرنے کے ذمہ دار مغربی ممالک ہیں:شام
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے منگل کی رات کہا
نومبر
متحدہ عرب امارات کی صیہونی کے لیے ایک اور خدمت
?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید
مارچ
صیہونی میڈیا کا یمن کی اسٹریٹجک فتح کا اعتراف
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ کے محاذ کی حمایت میں یمنی مسلح افواج کے
جولائی
سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کاعمل تیز کیا جائے:عمران خان
?️ 14 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر
اگست
کراچی میں دودھ کے تمام نمونے مضر صحت پائے گئے، کمشنر کی سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ
?️ 3 دسمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) کمشنر کراچی نے سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کیا
دسمبر
بھارت اور مصر کے درمیان ہونے والے معاہدے
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:مصر اور بھارت نے اتوار کو اعلان کیا کہ دونوں ممالک
جون
حمزہ شہباز کو ہو سکتے ہیں گرفتار
?️ 25 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے گزشتہ ایک
مارچ