روس کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

روس کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف ایک وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئےاسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ائیرپورٹ پر روسی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، جہاں روس میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف وزارت خارجہ تشریف لائیں گے جہاں پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

دونوں ممالک کے وفود کی ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی جبکہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف روسی وفد کی قیادت کریں گے۔

مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون، اقتصادی روابط کے فروغ، اہم علاقائی و عالمی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گاروسی وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ روسی وزیر خارجہ کا دو روزہ دورہ پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے اور مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل خطرے میں ہے:نفتالی بینیٹ

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت میں سیاسی بحران کے بعد نفتالی بینیٹ نے اعتراف

ہم تل ابیب کے ساتھ جنگ میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں: پاکستان

?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے الشرق کے ساتھ ایک

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری ہے:صیہونی میڈیا

?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ

چین پاکستان میں 28.2 ملین ڈالر کی خالص سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست

?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے فروری 2025 میں چین سے براہ

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:سرزمین فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک میں قیدیوں، زخمیوں اور شہداء

چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے، وزیراعظم

?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کیں

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:   امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے