رواں مالی سال: حکومت نے بینکوں سے 18 کھرب کے قرضے لے لیے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کا بجٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے قرضہ مالیاتی سختی کے باوجود 23-2022 کے پہلے ساڑھے سات مہینوں کے دوران بڑھ کر 18 کھرب روپے ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق بھاری قرضے حکومت کی نقد رقم کی بڑھتی ضروریات کو ظاہر کرتے ہیں جبکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا دباؤ ہے کہ حکومت اپنے اخراجات کم اور ریونیو بڑھائے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم جولائی 2022 سے 17 فروری 2023 تک کے اعداد و شمار جاری کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر حکومت نے بینکوں سے بھاری قرضے لینے کا رجحان رکھا تو رواں مالی سال کے اختتام تک نیا ریکارڈ قائم ہو جائے گا۔

ابتدائی ساڑھے سات مہینے کے دوران خالص قرضے ادا کیے گئے تھے تاہم مالی سال 2022 کے اختتام تک 31 کھرب 33 ارب روپے کے قرضے لیے تھے۔

بینکرز کا خیال ہے کہ حکومت اخراجات پورے کرنے کے لیے کی رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں بہت زیادہ قرضہ لے گی، اضافی ٹیکسز، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے اور جنرل سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافے کے باوجود اب تک محصولات کی وصولی ہدف سے کم ہے۔

مالی سال 23 کے بجٹ میں وفاقی حکومت کی خالص آمدنی کا تخمینہ74 کھر 70 ارب روپے لگایا گیا تھا لیکن اسے حاصل کرنا مشکل ہے۔

پورے مالی سال کے لیے ملکی قرضوں کی فراہمی کا تخمینہ 39 کھرب 50 ارب روپے روپے لگایا گیا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق شرح سود میں 300 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد یہ بڑھ کر 54 کھرب تک پہنچ سکتے ہیں۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ بنیادی خسارہ خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا 0.9 فیصد یا تقریباً 840 ارب روپے ہو لیکن حکومت اسے 0.45 فیصد یا 450 ارب روپے کے قریب رکھتی ہے۔

مالی سال 23-2022 کے بجٹ تخمینوں کے مطابق بنیادی خسارہ 0.2 فیصد اور مالیاتی خسارہ 4.9 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا۔

ٹریس مارک کے چیف ایگزیکٹیو فیصل مامسا نے کہاکہ پاکستان کا سود اور آمدنی کا تناسب خطے میں سب سے خراب ہے (سری لنکا سے نیچے ہے) جو 42 فیصد سے بڑھ کر 54 فیصد تک ہو سکتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ سود کی ادائیگی 40 کھرب سے بڑھ کر 54 کھرب تک ہو جائے گی۔

20 فیصد جتنی شرح سود کے ساتھ زیادہ قرض لینے سے ترقیاتی اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی جس سے مجموعی معاشی نمو بھی کم ہو گی۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی پٹی کے شمال میں 1000 سے زائد طبی عملے شہید

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں شہریوں کے خلاف صیہونی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی کیا حیثیت باقی رہ گئی ہے؟ حافظ نعیم الرحمٰن کی زبانی

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ

چین-یورپ سمٹ میں کیا ہوا؟

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: چینی صدر نے کہا کہ چینی اور یورپی رہنماوں کو

ایک سیاستدان جیل سےنکلنے، دوسراجیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے، بلاول بھٹو

?️ 10 دسمبر 2023کوہاٹ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا

امریکہ میں ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر میں لیزر چمکانے والا شخص گرفتار

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر، جسے "مارین ون” کہا

ایران جنگ نے امریکی سکیورٹی نظام کی کمزوریاں بے نقاب کر دیں: امریکی تھنک ٹینک

?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کے مطابق ایران کے خلاف جنگ

دنیا بھر میں امریکی فوج کی تخریب کاریاں

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امریکہ

القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کی گرفتاری درکار نہ ہونے پر درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار

?️ 31 مئی 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں القادر ٹرسٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے