رواں مالی سال ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ پاکستان کو ملے گا۔ وزیر خزانہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ پاکستان کو ملے گا، اس سال پانڈا بانڈ جاری کریں گے، آئندہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ کا رخ کریں گے، 30 جون تک اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کا نوید قمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، بریفنگ میں وزیر خزانہ نے کہا کہ دو سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا، ترسیلاتِ زر اس سال 38 ارب ڈالر تک ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور آئی ایم ایف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر ایک پیج پر ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 700 ارب سے زائد کا اضافہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ متوسط طبقے کو گھروں کی تعمیر کے لیے سستے قرضے دیں گے، قومی ایئرلائن کی نج کاری میں تمام رکاوٹیں دور کردی گئی ہیں۔

بریفنگ کے دوران اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا انکم ٹیکس آرڈیننس میں ٹیکس گزار کو گرفتار کرنے کی بات کی گئی ہے، گرفتاریاں پھر سب کی ہونگی۔

مشہور خبریں۔

یمن کے بارے میں امریکی اور سعودی حکام کا تبادلہ خیال

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹم لنڈرکنگ نے ریاض

پیوٹن کے ترکی کے دورے کے چیلنجز کیا ہیں؟

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں:روسی صدر کے دورہ ترکی کے بارے میں اقوام متحدہ اور

سپریم کورٹ کے فیصلے نے کیا کر دیا ہے؟عون چوہدری کی زبانی

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری

اسرائیل کا ترکی کی خصوصی ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے سے روکنے کا فیصلہ

?️ 28 اکتوبر 2025اسرائیل کا ترکی کی خصوصی ٹیم کو غزہ میں داخل ہونے سے

عمر سرفراز چیمہ کے کیس کو آئندہ ہفتے عمران خان کے کیس کے ساتھ سنا جائیگا، چیف جسٹس

?️ 18 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دوران سماعت ریمارکس

فلسطینیوں کی اربعین زائرین کی خدمت

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کے مقصد کی مرکزیت اور امام حسین کی تحریک سے

اردگان اسد سے کیوں ملاقات کرنا چاہتے ہیں

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں:اسکائی نیوز عربی چینل نے شام کے صدر بشار الاسد کی

پنجاب: سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کیلئے خصوصی پیکیج منظور

?️ 24 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے