🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسدعمر کا کہنا ہے کہ حکومت عید کے بعد تمام شہریوں کے لیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا منصوبہ بنا رہی ہے ان کی جانب سے یہ اعلان ملک میں بدھ کو کورونا سے مسلسل دوسرے روز 100 سے زائد اموات رپورٹ ہونے کے بعد سامنے آیا جس کے بعد مجموعی اموات 15 ہزار سے زائد ہوگئیں۔
رواں ہفتے کے اوائل میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 80 سے زائد عمر کے افراد کو ان کے گھروں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔
اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے حوالے سے آئندہ پانچ سے چھ ہفتوں کو اہم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اب تک نجی شعبے سے 14 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی ہے جبکہ سرکاری سطح پر 11 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کے لیے اس وقت چین، پاکستان کا بنیادی ذریعہ ہے جبکہ عید کے بعد ملک میں کورونا کی کین سینو ویکسین بھی دستیاب ہوگی۔
اسد عمر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ عید کے بعد ہم یومیہ ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کے قابل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد پہلی لہر سے زیادہ ہے جو تشویش کی بات ہے۔
عالمی بینک سے بات چیتوفاقی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ‘ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے ذریعے کیسز کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے’۔
واضح رہے کہ متعدد اقدامات کے باوجود پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ کم ہوتا نظر نہیں آرہا اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 19 جون کے بعد سب سے زیادہ رہی۔
کووِڈ-19 کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں مزید 5 ہزار 329 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 98 مریض انتقال کر گئے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب بدعنوانیوں کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین گرفتار
🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی اینٹی کرپشن ایجنسی نے چار پولیس افسران اور سرکاری ملازمین
دسمبر
صیہونی حکومت کی ایک بڑی ویب ہوسٹنگ کمپنی ہیک
🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ہیکر گروپ "بلیک شیڈو” نے مقبوضہ
اکتوبر
پاک-امریکا تعلقات اور خطے میں نئی تبدیلی
🗓️ 12 جون 2021(سچ خبریں) پاکستان کو 20 سال بعد امریکا کے ساتھ تعلقات میں
جون
بھارت بہانے سے جنگ بندی سے فرار کر رہا ہے
🗓️ 8 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت نام
اگست
سلامتی کونسل پر کس کی حکمرانی ہے؟ چین کا کیا کہنا ہے؟
🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے نمائندے نے اعلان کیا کہ
اکتوبر
امارات کو یمن کے خلاف امریکی فوجی مدد کی ضرورت
🗓️ 26 جنوری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ لانا
جنوری
متحدہ عرب امارات میں امریکی ایف22 لڑاکا طیارے تعینات
🗓️ 15 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمنی حملوں کو روکنے کے
فروری
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے بیان کی تردید کر دی
🗓️ 23 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گزشہ بیان کی