?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے رمضان المبارک کے حوالے سے مساجد و امام بارگاہوں میں نماز، تراویح کے لیے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحن والی مساجد، امام بارگاہ میں نماز ہال میں ادا نہیں ہوگی، نماز تراویح کا اہتمام مساجد، امام بارگاہ کے احاطے میں کیا جائے، شہری سڑکوں اور فٹ پاتھ پر نماز پڑھنے سے گریز کریں۔
این سی اوسی نے کہا ہے کہ شہری مساجد اور امام بارگاہوں میں وضو کرنے پر پابندی ہوگی، نمازی گھر سے وضو کر کے مسجد اور امام بارگاہ آئیں، نمازی وضو کرتے وقت صابن سے 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں، مساجد و امام بارگاہوں میں قالین، دریاں نہیں بچھائی جائیں گی، نماز فرش پر ادا کی جائے گی، فرش کو کلورین ملے پانی سے دھویا جائے جبکہ شہری مسجد میں گھر سے جائے نماز ساتھ لانے کو ترجیح دیں۔
گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ 50 سال سے زائد العمر، بچوں کو مساجد و امام بارگاہ نہیں آنا چاہیے جبکہ فلو، کھانسی میں مبتلا نمازیوں کو بھی مساجد، امام بارگاہ نہیں آنا چاہیے۔
این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ نمازی ماسک پہن کر مسجد، امام بارگاہ آئیں اور مجمع لگانے سے گریز کریں، صف بندی کے دوران نمازیوں کے مابین 6 فٹ فاصلہ رکھا جائے اور نمازیوں کی سہولت کے لیے صفوں میں فاصلہ رکھ کر نشانات لگائے جائیں۔
این سی او سی نے ہدایت کی ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں متعکفین گھر پر اعتکاف کریں جبکہ مساجد، امام بارگاہوں میں سحر و افطار کا اہتمام نہ کیا جائے۔مساجد، امام بارگاہ انتظامیہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو مشروط اجازت دی جارہی ہے جو ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے، ایس او پیز پر عدم عملدرآمد، کیسز بڑھنے پر پالیسی پر نظرثانی ہوگی جبکہ حکومت شدید متاثرہ علاقوں کے لیے پالیسی میں تبدیلی کی مجاز ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا کا پھیلاؤ روز بروز شدت اختیار کرتا جارہا ہے اور حکام خدشہ ظاہر کرچکے ہیں کہ کیسز میں اضافہ یونہی جاری رہا تو صورتحال وبا کی پہلی لہر کے عروج سے زیادہ خراب ہوسکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
سندھ کی وجہ سے بلوچستان کو پانی کی قلت کا سامناہے
?️ 9 جون 2021کوئٹہ(سچ خبریں) ترجمان حکومت بلوچستان نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ
جون
الشفاء ہسپتال صیہونیوں کے قبضے میں؛ قیدی ملے؟
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی مقامی ذرائع نے الشفاء ہسپتال پر صہیونی فوج کے
مارچ
کیا پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ ایران کے خلاف ہے؟
?️ 26 ستمبر 2025کیا پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ ایران کے خلاف ہے؟
ستمبر
پاکستان اور طالبان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے نتائج پر روس کی تشویش
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں: ہندوستانی میڈیا نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحدی کشیدگی
جنوری
افغانستان سے دراندازی بند ہونی چاہیے، دہشتگردی پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وزیر دفاع
?️ 31 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
ٹرمپ کی جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کی تردید
?️ 3 فروری 2026 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیفری ایپسٹین کے کیس
فروری
عالمی بینک کا افغانستان کو1ارب ڈالر امداد دینے کا اعلان
?️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:عالمی بینک نے اعلان کیا ہے کہ وہ انسانی امداد کے
مارچ
واٹس ایپ ’چینل‘ میں متعدد فیچرز پیش کیے جانے کا امکان
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
نومبر