راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) نومبر احتجاج کے مقدمہ میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی۔

تھانہ صادق آباد پولیس کی خصوصی ٹیم وارنٹ لے کر آج لاہور روانہ ہوگی، علیمہ خان کے وارنٹ پر 14 اپر مال روڈ لاہور کا پتہ درج ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عدم حاضری پر جمعہ کو وارنٹ جاری کئے تھے، علیمہ خان کے ضمانتی کے سمن کی تکمیل کے لئے بھی پولیس ٹیم مقرر کی گئی ہے۔

علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے رہائشی عمر شریف نے دی تھی، عمر شریف نے ملزمہ کی ضمانت کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے۔ سمن کے مطابق ملزمہ کو 20 اکتوبر کو پیش نہ کیا تو ضامن کیخلاف عدالتی کارروائی شروع ہوگی، نومبر احتجاج کے تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں آئندہ سماعت 20 اکتوبر کو مقرر ہے۔

علیمہ خان سمیت گیارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے، آئندہ سماعت پر استغاثہ نے 5 گواہ طلب کر رکھے ہیں، مقدمہ میں کل 87 ملزمان چالان ہوئے، 9 کو اعتراف جرم پر سزا ہو چکی ہے، 66 ملزمان مقدمہ میں اشتہاری ہیں۔

مشہور خبریں۔

سومالیہ کے صدر نے وزیراعظم کو معطل کیا

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں: سومالیہ صدر محمد عبداللہ فارماکو جو سومالیہ صدر محمد عبداللہ فارماکو

کس کے بغیر گلوکار فلک شبیر کا رہنا ناممکن ہے؟

?️ 2 جون 2021کراچی (سچ خبریں) معروف گلوکار فلک شبیر کے ایک مداح کی جانب

شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:شام کے شہر دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ

وزیر اعظم کی صحت کے بارے میں بڑی خبر سامنے آگئی

?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کچھ دن پہلے کورونا وائرس کا

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے جواب طلب

?️ 15 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے کے

صہیونیوں نے جادو کی چھڑی کا سہارا کیوں لیا؟

?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:غزہ پر فوجی جارحیت کے دوران فلسطینی مزاحمت کے ساتھ محاذ

ملک بھر میں عیدالفطر پر مذہبی جوش و خروش، نماز کے اجتماعات، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

?️ 31 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش

تیل کی قیمتوں نے 8 سالہ ریکارڈ توڑا

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:  انرجی مارکیٹ کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے