?️
راولپنڈی (سچ خبریں) نومبر احتجاج کے مقدمہ میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیدی۔
تھانہ صادق آباد پولیس کی خصوصی ٹیم وارنٹ لے کر آج لاہور روانہ ہوگی، علیمہ خان کے وارنٹ پر 14 اپر مال روڈ لاہور کا پتہ درج ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے عدم حاضری پر جمعہ کو وارنٹ جاری کئے تھے، علیمہ خان کے ضمانتی کے سمن کی تکمیل کے لئے بھی پولیس ٹیم مقرر کی گئی ہے۔
علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے رہائشی عمر شریف نے دی تھی، عمر شریف نے ملزمہ کی ضمانت کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے۔ سمن کے مطابق ملزمہ کو 20 اکتوبر کو پیش نہ کیا تو ضامن کیخلاف عدالتی کارروائی شروع ہوگی، نومبر احتجاج کے تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں آئندہ سماعت 20 اکتوبر کو مقرر ہے۔
علیمہ خان سمیت گیارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے، آئندہ سماعت پر استغاثہ نے 5 گواہ طلب کر رکھے ہیں، مقدمہ میں کل 87 ملزمان چالان ہوئے، 9 کو اعتراف جرم پر سزا ہو چکی ہے، 66 ملزمان مقدمہ میں اشتہاری ہیں۔


مشہور خبریں۔
رفح میں صہیونیوں کے وحشیانہ جرم پر حماس کا ردعمل
?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں
فروری
یمن میں امریکی فوجی جارحیت کے نئے دور کی ناکامی کے آثار
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: اگرچہ امریکہ یمن کے مختلف علاقوں میں بارہا فضائی حملوں
اپریل
ایران کے ساتھ جنگ کے بعد صہیونی لابی کی مایوسی
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں:ایران اور صیہونی ریاست کے درمیان 12 دن تک جاری رہنے
جولائی
پی ٹی آئی کی رہنما کی جیل سے رہائی
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ گوجرانوالہ جیل سے
اگست
اسرائیلی فوج غزہ جنگ کے منصوبے بدلنے پر مجبور
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے منگل کو اعلان کیا
دسمبر
وزیر اعظم کا آرمی چیف کو فون
?️ 19 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید
جون
نیتن یاہو نے اقوام متحدہ میں شور مچایا اور خالی نشستوں
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جیسے ہی اپنی
ستمبر
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے خلاف 24 لبنانی مزاحمتی کارروائیاں
?️ 31 مئی 2026 سچ خبریں:لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ وہ
مئی