رانا ثناءاللہ کی اپوزیشن کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالی بریفنگ میں شرکت کی دعوت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی صورتحال کے پیش نظر رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی بریفنگ میں شرکت کی دعوت دے دی۔

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی قیادت میں ایک وفد نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس سے اپوزیشن لیڈر چیمبر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والی اہم بریفنگ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی۔

محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس نے اس حوالے سے اپنی اپنی جماعتوں سے مشاورت کے لیے وقت طلب کیا اور کہا کہ مشاورت مکمل ہونے کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ ملاقات کے موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے اور تمام اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے قومی سلامتی کے لیے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر غور و خوض کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے۔ وزیراعظم کے سیاسی مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ کے مطابق پارلیمانی لیڈرز کے اس اِن کیمرا اجلاس میں محمود خان اچکزئی کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی ہے، جہاں خطے کی تازہ صورتحال اور ایران پر ہونے والے حملے کے تناظر میں بریفنگ دی جائے گی۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اپوزیشن رہنماؤں اور مختلف جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے اور ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذاتی اور جماعتی سیاست سے بالاتر ہو کر قومی معاملات پر سنجیدگی سے مشاورت کریں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان‘ انڈیکس 75 ہزار کی سطح سے نیچے گر گیا

?️ 29 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رجحان دیکھا

مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام پر چین کا زور

?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ نے تیونس اور مصر سمیت چار افریقی

سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں اضافے کا اعلان

?️ 10 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں

پنجاب میں سیلاب سے فصلوں کو شدید نقصان،خوردنی اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ

?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) سیلاب نے مشرقی دریاؤں کے کنارے 13 لاکھ ایکڑ

کیا صیہونیوں کے لئے امریکہ کچھ کر سکتا ہے ؟

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی انچارج اسٹیفنی ہولٹ نے

یورپ کا ہدف پیوٹن ٹرمپ ملاقات سے قبل امن کی کوششوں کو متاثر کرنا ہے: ماسکو

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: روسی محکمہ خارجہ کے ترجمان ماریا زخارووا نے زور دے

اسرائیلی فوجی یوکرائن میں لڑ رہے ہیں:صہیونی میڈیا

?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرائن کی پارلیمنٹ کے رکن نے ایک اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو

محمود عباس کے بیانات پر عطوان کا ردعمل: عوام اور مزاحمت فلسطینی ریاست کی تعمیر کریں گے

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: رائی الیوم کے ایڈیٹر انچیف نے مزاحمت کے خلاف دو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے