?️
اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی صورتحال کے پیش نظر رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی بریفنگ میں شرکت کی دعوت دے دی۔
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کی قیادت میں ایک وفد نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس سے اپوزیشن لیڈر چیمبر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہونے والی اہم بریفنگ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی۔
محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس نے اس حوالے سے اپنی اپنی جماعتوں سے مشاورت کے لیے وقت طلب کیا اور کہا کہ مشاورت مکمل ہونے کے بعد اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ ملاقات کے موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ حالات میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے اور تمام اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے قومی سلامتی کے لیے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر غور و خوض کے لیے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے۔ وزیراعظم کے سیاسی مشیر سینیٹر رانا ثنا اللہ کے مطابق پارلیمانی لیڈرز کے اس اِن کیمرا اجلاس میں محمود خان اچکزئی کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی ہے، جہاں خطے کی تازہ صورتحال اور ایران پر ہونے والے حملے کے تناظر میں بریفنگ دی جائے گی۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اپوزیشن رہنماؤں اور مختلف جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے اور ان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذاتی اور جماعتی سیاست سے بالاتر ہو کر قومی معاملات پر سنجیدگی سے مشاورت کریں۔


مشہور خبریں۔
امید ہے جلد اچھے دن شروع ہوں گے، ’ابیر گلال‘ سے اچھی توقعات ہیں، ماورا حسین
?️ 8 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماورا حسین نے امید ظاہر کی ہےکہ جلد
اپریل
ہیٹی کے صدر کے قتل پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل
?️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ہیٹی کے صدر کے قتل کی
جولائی
ٹویٹر کی جانب سے صارفین کے لیے نیا فیچرمتعارف
?️ 15 جولائی 2021کیلی فورنیا( سچ خبریں)ٹویٹر نے صارفین کے ایک اور زبردست فیچر متعارف
جولائی
ہانیہ عامر کے بڑے ہونے کا انتطار کر رہا تھا، اب ایک ساتھ کام کریں گے، فہد مصطفیٰ
?️ 26 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) مقبول ٹی وی میزبان، اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ
دسمبر
توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کیس: جیل ٹرائل کیخلاف اپیل پر فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ارسال
?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ اور القادر
جنوری
خلیجی ممالک کے امریکہ پر اعتماد میں کمی، ایران کے ساتھ تعاون کی جانب رجحان: صیہونی اخبار
?️ 27 جون 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز نے اپنی ایک تفصیلی تجزیاتی رپورٹ میں دعویٰ
جون
ایران کے خلاف مہم جوئی پرا مریکی لاگت
?️ 3 جون 2026سچ خبریں:نئی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ امریکی عسکری اور آپریشنل
جون
یمن کی حیرت انگیز مزاحمت؛ امریکہ کا اربوں ڈالر کا نقصان
?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی، یمن کے انصاراللہ تحریک کے رہنما، نے
اپریل