را کی خفیہ دستاویزات لیک، فالز فلیگ آپریشن بارے نئے انکشافات

را

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را اپنی خفیہ دستاویز نہ سنبھال سکی، پاکستان کے خلاف فالز فلیگ آپریشن کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آگئے۔

دستاویزات کے مطابق پہلگام واقعہ رونما کرکے بھارتی ایجنسی را نے پاکستان میں بدامنی پھیلانے اور آزاد کشمیر میں فوجی کارروائی کا منصوبہ بنایا تھا۔

خفیہ ایجنسی ’’خفیہ دستاویز‘‘ خفیہ نہ رکھ سکی، سازش میں پاکستان کے سکیورٹی اداروں پر حملے، بلوچ عسکریت پسندوں سے رابطے، اور سندھ طاس معاہدے کی منسوخی شامل تھی، دنیا بھر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے ’را ‘کا پاکستان کے خلاف گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ منصوبہ ای ایکس تین سو بائیس کی دستاویزات لیک ہونے سے دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، ’را‘ کی خفیہ دستاویز پر کلاسیفائیڈ اور ٹاپ سیکرٹ کی مہریں بھی ثبت ہیں، خفیہ دستاویز میں واضح ہے کہ کشمیر میں ایک جعلی حملے کی تیاری کی گئی تھی۔

دستاویزات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ بھارت، جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی سے متعلق کشیدگی کے تناظر میں بھارت کی فوجی کارروائیوں کو جائز اور قابلِ قبول ثابت کرنے کی مذموم منصوبہ بندی کی گئی جس میں عام شہریوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا اور اس پرعمل کیا گیا۔ اسی طرح حملے کا الزام پاکستان کے حمایت یافتہ گروہوں پر ڈالنے کا منصوبہ تھا، جعلی گولیوں کے خول، فون کالز اور اردو زبان کے مواد کو جائے وقوعہ پر چھوڑا گیا تاکہ اس حملے کو پاکستانی سرزمین سے جوڑا جا سکے۔

را کی خفیہ دستاویز میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرنے کی تیاری کی تھی، تاکہ پاکستان کو فوجی لحاظ سے مشرقی سرحد پر الجھایا جا سکے، بلوچستان میں علیحدگی پسند گروہوں بی ایل اے اور بی این اے کے ساتھ روابط قائم کر کے سوئی گیس تنصیبات اور فوجی قافلوں کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی بنائی گئی تھی۔

علاوہ ازیں اپنے جھوٹے بیانیہ کو مسلط کرنے کے لیے نہ صرف بھارتی بلکہ مغربی میڈیا کو بھی گمراہ کن مواد فراہم کرنا بھی اس منصوبہ کاحصہ تھا، بھارت کی سپیشل فورسز کو دراندازی کے ذریعے آزاد کشمیر میں ڈیڑھ کلومیٹر اندر داخل ہو کر عارضی دفاعی قبضہ قائم کرنے کا حکم دیا گیا تھا، اس میں جدید مواصلاتی نظام، ٹی نائنٹی ٹینکس اور جدید آرٹلری اور ریڈار سسٹم کے استعمال کا بھی ذکر موجود ہے۔

مشہور خبریں۔

ترکی اور اردگان کے سب سے اہم حریف کو ختم کرنے کا منظرنامہ

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ترکی میں ان دنوں حکومت اور حزب اختلاف کی سب

یمن کی جنگ اور محاصرے کے تباہ کن نتائج

?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی اماراتی اتحاد کی جانب سے مسلسل محاصرے کی وجہ سے

پاکستان اور ترکیہ میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

?️ 3 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ترکیہ نے منگل کو تیل و

امریکہ کا ایران اور چین کو چپ کی فروخت روکنے کا منصوبہ

?️ 5 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹ میں دونوں جماعتوں کے نمائندوں کے ایک گروپ

اتنی آسانی سے نہیں نکلیں گے

?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:لندن میں تعینات سعودی سفیر نے ایک تقریر میں کہا کہ

جنوبی وزیرستان: کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 ہلاک

?️ 11 نومبر 2025جنوبی وزیرستان: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج وانا پر دہشتگردوں

اٹھارویں ترمیم واپس لینے کی کوئی تجویز زیرِغور نہیں، مسلم لیگ (ن)

?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ (ن) نے احسن اقبال نے واضح

نیتن یاہو کو وزیر جنگ اور موساد کے سربراہ سے ملنے سے روکا گیا

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں:صہیونی اخبار معاریف نے بعض باخبر ذرائع کے حوالے سے خبر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے