لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذرا برابر بھی پریشانی نہیں البتہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کروں گا کیوں کہ قانون واضح ہے اور عدلیہ کے اپنے بے شمار فیصلے موجود ہیں کہ کسی شخص کو اکیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا۔
سابق وفاقی وزیر نے اپنے بیان کے ساتھ ن لیگی رہنماء اسحاق ڈار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مثال کے طور پر اسحاق ڈار نے ناصرف الیکشن لڑا بلکہ ان کے لیے سرکاری جہاز بھی بھیجا گیا، ایک ہی ملک میں دو قانون؟۔
خیال رہے کہ ریٹرننگ افسر کے بعد الیکشن ٹریبونل نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے، اس حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سنایا، جس میں انہوں نے سابق وفاقی رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کیخلاف ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر کے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل بھی خارج کردی۔
بتایا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل سے اپیل خارج ہونے کے بعد حماد اظہر کی الیکشن لڑنے کیلئے نا اہلی برقرار رہے گی، الیکشن ٹریبونل کے اس فیصلے کے خلاف اور آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
مشہور خبریں۔
اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ سے ہٹایا جائے،لیگی رہنماؤں کا پارٹی قیادت سے مطالبہ
فروری
اسرائیل کی جارحیت شکست اور حقارت کی وجہ سے ہے: محمد رعد
جنوری
امریکہ میں ممنوع الورود ممالک کی نئی فہرست جاری
مارچ
غزہ کی حمایت پر پاکستانی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، ایرانی صدر
اپریل
ایشیا میں نیٹو کا پہلا دفتر کھولنے پر عالمی مخالفت
مئی
یوکرین کی جنگ کے تیسرے سال میں میدان جنگ، نقصانات اور اقتصادی اثرات کا جائزہ
فروری
حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے شہدائے گائوکدل سرینگر کو خراج عقیدت
جنوری
نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیلئے کوئی ایمنسٹی اسکیم زیرِ غور نہیں، ایف بی آر
اکتوبر