?️
دیامر: (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے ایک نائب صوبیدار اور ایک حوالدار شہید جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا، یہ واقعہ جمعہ کی صبح قراقرم ہائی وےپر پیش آیا۔
گلگت بلتستان اسکاؤٹس وفاقی نیم فوجی فورس ہے جو گلگت بلتستان کے اندرونی تحفظ اور سرحدوں کی نگرانی کی ذمہ دار ہے۔
دیامر کے ایس ایس پی عبد الحمید کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے چلاس کے قریب ایک بلند پہاڑی چوٹی سے قراقرم ہائی وے پر قائم اسکاؤٹس کی چیک پوسٹ پر جمعہ کی شب 12 بج کر 15 منٹ پر فائرنگ کی، اس دوران 3 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 2 بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
شہدا میں نائب صوبیدار خوش داد اور حوالدار اشرف شامل ہیں، جبکہ لانس نائیک ساجد علی کو پیٹ میں گولی لگی ہے اور وہ زیرِ علاج ہیں۔
فائرنگ کے وقت چیک پوسٹ پر مجموعی طور پر 9 اہلکار موجود تھے، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 2 دستی بم اور 10 خالی خول برآمد ہوئے جبکہ چیک پوسٹ پر 17 گولیوں کے نشانات پائے گئے، دہشتگرد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے دستے فوری طور پر موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، زخمی اہلکار کو ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کہا کہ دہشت گردوں نے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر حملہ کیا، انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد بڑی تعداد میں سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، علاقے کو سیل کرکے سرچ آپریشن وسیع کردیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس حملے سے متعلق کوئی پیشگی انٹیلی جنس اطلاع موجود نہیں تھی۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے بتایا کہ وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں، ترجمان نے حملے کو انتہائی بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔
یہ واقعہ اسی علاقے میں پیش آیا جہاں دسمبر 2023 میں اسلام آباد جانے والی ایک بس پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے، اس کے بعد 2 دسمبر 2023 کو یہاں اسکاوٹس کی چیک پوسٹ قائم کی گئی تھی۔
رواں سال 21 جولائی کو بھی دیامر میں قراقرم ہائی وے پر مسلح افراد نے ایف سی کے ایک اہلکار کو شہید کر دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
پشاور: ورسک روڈ پر آئی ای ڈی دھماکا، بچوں سمیت 6 افراد زخمی، پولیس
?️ 5 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) پشاور کے ورسک روڈ پر آئی ای ڈی کے
دسمبر
غزہ کی جنگ کو روکنے کا راہ حل
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی
اکتوبر
نیتن یاہو آپریشن کے بعد زیرزمین بنے خصوصی وارڈ میں منتقل
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے ان کے
دسمبر
امریکہ کے نئے اسپیکر نے کیا ٹرمپ کا خصوصی شکریہ
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے نئے اور ریپبلکن اسپیکر نے
جنوری
صیہونی فوج کا فلسطینی طلبا کے خلاف آنسو گیس کا استعمال
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:قابض صیہونی فوج نے توقوعہ قصبے کے ہائی اسکول کے طلبا
اکتوبر
وزیراعظم کا ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس ،اہم اجلاس طلب کرلی
?️ 28 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا
مئی
فلسطین کے لیے ہماری کی حمایت کمزور نہیں ہوگی:ترک صدر
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے دعویٰ کیا کہ انقرہ کے تل ابیب
اگست
آئندہ 45 دن اہم ہیں الیکشن اکتوبر میں ہی ہو جائیں گے۔شیخ رشید
?️ 11 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ
جولائی