?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردی اور شر پھیلانے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔
ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نے لکی مروت میں پانچ، بنوں میں 2 اور میر علی شمالی وزیرستان میں 2 بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔
محمد شہبازشریف نے شمالی وزیرِستان میں خارجیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ارض وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی فرہاد علی طوری اور لانس نائیک صابر آفریدی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، انہوں نے کہا کہ ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیرِاعظم کا کہناتھا کہ دہشتگردوں اور خطے میں موجود ان کے سرپرستوں کے پاکستان کا امن تباہ کرنے کے ناپاک عزائم کو یونہی خاک میں ملاتے رہیں گے۔
مشہور خبریں۔
رمضان المبارک میں مسجد الاقصی کے خلاف قابض اسرائیلی منصوبوں پر حماس کا انتباہ
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:حماس نے قابض اسرائیلی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان میں
فروری
ٹوئٹر کا یو آر ایل تبدیل ہوکر ایکس ڈاٹ کام بن گیا
?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: ایلون مسک نے کہا ہے کہ پہلے ٹوئٹر کے نام
مئی
ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈرکراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے ایک
جولائی
ویکسین نہ لگانے والے ملازمین کو تنخواہ نہیں ملے گی
?️ 3 جون 2021سندھ (سچ خبریں) سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی صدارت
جون
روس کے خلاف مغربی پابندیاں توانائی کے بحران کا باعث: سعودی عرب
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے ہفتے کے روز خبردار
فروری
صیہونی ریاست کی شام میں مداخلت کے بہانے
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست نے شام میں مسلسل مداخلت کے لیے دروزی
مئی
یمنیوں کے ہاتھوں ابوظہبی کو سخت دھچکا
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات جنگ سے دستبرداری کا اعلان کرکے یمن میں
جنوری
چین کی تائیوان کو دھمکی
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت میں چین کے
اپریل