دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردی اور شر پھیلانے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم نے لکی مروت میں پانچ، بنوں میں 2 اور میر علی شمالی وزیرستان میں 2 بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

محمد شہبازشریف نے شمالی وزیرِستان میں خارجیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ارض وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی فرہاد علی طوری اور لانس نائیک صابر آفریدی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، انہوں نے کہا کہ ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیرِاعظم کا کہناتھا کہ دہشتگردوں اور خطے میں موجود ان کے سرپرستوں کے پاکستان کا امن تباہ کرنے کے ناپاک عزائم کو یونہی خاک میں ملاتے رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کالعدم

?️ 30 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے 16 اپریل کو ہونے والے پنجاب کے

بیت المقدس کی مزاحمتی کارروائی انتفاضہ کی واضح دلیل ہے:جہاد اسلامی

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے ایک بیان میں کہا ہے

پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا اس لیے وہ آئینی طور پر وزیراعلیٰ نہیں رہے، وزیرداخلہ

?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ

این سی اوسی نے ملک میں ویکسی نیشن کیلئے وسیع بنیاد پر سخت فیصلے کیے ہیں

?️ 25 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق این سی اوسی نے ملک میں ویکسی نیشن

سعودی عرب اور 10 ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے مشرق میں 10 ممالک کی شرکت کے ساتھ

ایران امریکہ مذاکرات میں اسرائیل اور حزب اللہ کا مسئلہ بھی شامل 

?️ 21 جون 2026سچ خبریں: ایک نام ظاہر نہ کرنے والے سفارت کار نے امریکی نیوز

صہیونی حکومت کی غزہ پر فضائی اور توپ خانے سے بمباری

?️ 6 ستمبر 2026سچ خبریں: فلسطینی مقامی میڈیا نے صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں کی

پورپی پارلیمنٹ نے بحرین کو لیا آڑے ہاتھوں

?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یوروپی پارلیمنٹ نے اکثریت سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے