دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں، تعاون جاری رکھیں گے، قائم مقام امریکی سفیر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی، وزیر داخلہ نے غزہ امن معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں پائیدار امن کا کریڈٹ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔

قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے، پاکستان نے دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کی جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے اور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پولیس اور ہر طبقے نے اس جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، جس پر نیٹلی بیکر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ امریکی سرمایہ کار کمپنیوں کی پاکستان میں معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈی سی اسلام آباد بھی موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج: نیتن یاہو کا اتحاد بغیر جنگ کے ٹوٹ جائے گا

?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیل کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا خیال ہے کہ وزیر اعظم

یمنیوں کا سعودی حکام کے نام اہم پیغام

?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے اس بات پر

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے لیے کم سے کم ڈپازٹ شرح (ایم ڈی آر) کی شرط ختم کردی

?️ 27 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے روایتی بینکوں کے لیے

شہباز شریف سے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

?️ 17 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم  شہباز شریف سے آصف علی زرداری اور مولانا

کابینہ نے الیکٹرانک بائیکس، رکشوں کے لیے قرضوں کی منظوری دے دی

?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کی فنانسنگ

حملہ آوروں کو جواب دینے کے لیے تمام استقامتی آپشنز موجود ہیں: اسلامی جہاد

?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے خان یونس پر میزائل حملے

غزہ میں قدم رکھا تو موت تمہارا مقدر ہو گی:القسام برگیڈ کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک ویڈیو پیغام

شیخ رشید کا بجلی کا بِل کتنا آیا کہ شکوہ کیا؟

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے