دہشتگردی کیخلاف پوری قوت کے ساتھ بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی، ریاست، سکیورٹی ادارے اس ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، دہشتگردی کیخلاف پوری قوت کے ساتھ بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کی 11 ویں برسی پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم معصوم بچوں کی قربانی قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی، اے پی ایس کے متاثرہ خاندانوں کے حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء کی یاد ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے، دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور مالی معاونین سے کوئی نرمی نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے کوئی بات چیت ممکن نہیں، بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہیں، پاکستان دشمن عناصر کو بے نقاب کرتا رہے گا، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، ہر دہشت گرد اور سہولت کار کا پیچھا کیا جائے گا، امن کے دشمنوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اسی طرح اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کے مستقبل کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، یہ دلخراش سانحہ پوری قوم کیلئے ایک عظیم آزمائش تھا جس نے ہمارے دلوں کو غم سے بھر دیا مگر ہمارے حوصلے پست نہ کر سکا، اے پی ایس کے معصوم بچوں، اساتذہ اور عملے کی قربانیاں ہمیشہ ہماری قومی یادداشت کا حصہ ہیں اور پاکستان کی سر زمین سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہی اس سانحے کا حقیقی انصاف ہے، پوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہم ان کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج جب پاکستان ایک بار پھر دہشت گردی کے ناسور کا سامنا کر رہا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں سیکیورٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، تو سانحۂ اے پی ایس ہمیں اس حقیقت کی یاد دہانی کراتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی، ریاست، سکیورٹی ادارے اور عوام متحد ہو کر دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

شہباز شریف کہتے ہیں کہ آج ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت پوری قوت کے ساتھ بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے دی گئی یہ عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، اللہ تعالیٰ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ کے تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے، آمین۔

مشہور خبریں۔

حماس کا ردعمل دیرپا امن کے لیے ایک تعمیری اور اہم قدم ہے: اردوغان

?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ

الحدیدہ بندرگاہ ایک فوجی چھاونی ہے: سعودی اتحاد

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:  سعودی جارح اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے الحدیدہ کی

وزیر اعظم کا سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن سے متعلق تحقیقات کا اعلان

?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ماضی میں سڑکوں کی تعمیر

حزب اللہ کا صیہونی دشمن کے ٹھکانوں پر تازہ ترین میزائل حملہ

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: آج صبح ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ لبنان کی

غزہ کے ہسپتالوں اور امدادی کارکنوں کے درمیان رابطہ منقطع

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کے ہسپتالوں اور امدادی دستوں کے درمیان رابطہ منقطع

 ایم کیوایم کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات

?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف سے گورنر سندھ اور

سعودی عرب میں خاتون سماجی کارکن کو 34 سال قید کی سزا

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک سماجی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ

مغربی کنارے میں دو نوجوان فلسطینی شہید

?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے کے علاقوں البیرہ اور نابلس میں صیہونی فوج کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے