?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل شیڈول کے مطابق استنبول میں ہوگا، پاکستان افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے پر زور دے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے، استنبول مذاکرات کے دوسرے دور میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے وفد میں سینئر وزیر کی موجودگی کی صورت میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی استنبول روانہ ہوں گے، پاکستانی وفد کی قیادت کا حتمی فیصلہ افغان وفد کی قیادت دیکھ کر ہی کیا جائے گا، جبکہ پاکستانی وفد میں قومی سلامتی کے مشیر بھی میں شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے واضح پیغام دیا جائے گا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان نے ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا، فریقین نے سیز فائر برقرار رکھنے اور امن کی نگرانی کے لیے ایک تصدیقی نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ دار فریق پر جرمانہ عائد کرنے کا اختیار رکھے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی تھی جب 11 اکتوبر کی رات افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحد پر حملے کیے گئے، بعد ازاں 19 اکتوبر کو دوحہ میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا، جس کے بعد ترکیہ اور قطر کی کوششوں سے فریقین دوبارہ مذاکرات کی میز پر آئے۔
استنبول مذاکرات کے دوسرے دور میں جنگ بندی کے حتمی قواعد و ضوابط طے کیے جانے کا امکان ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی امن کے قیام کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ استنبول میں پہلے مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیا گیا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا ہے، جنگ بندی کے نفاذ کے قواعد و ضوابط 6 نومبر سے استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں طے کیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
قومی شاہراہ کی مسلسل بندش سے صنعتوں کے بند ہونے کا خطرہ ہے، اوورسیز انویسٹرز چیمبرز
?️ 23 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ میں قومی شاہراہ کی بندش پر اوورسیز انویسٹرز
اپریل
شام میں ترکی کی فوجی کارروائیاں،کردوں کی صورتحال،جولانی حکومت کا مستقبل؛شامی کردوں کے نمائندے کی زبانی
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:شمالی اور مشرقی شام میں مقیم کردوں کے نمائندے نے میڈیا
جنوری
طلباء تحریک کس چیز کی علامت ہے؟ لبنانی یونیورسٹی پروفیسر
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: لبنانی یونیورسٹی کے بین الاقوامی تعلقات کی ایک پروفیسر نے
مئی
درآمدات پر پابندی سے کاروباری برادری شدید پریشانی میں مبتلا ہے، تاجر رہنما
?️ 14 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) ملک میں کاروباری سربراہان مالی بحران کا شکار حکومت
فروری
غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کا سیاسی ہتھکنڈہ:اسرائیلی ماہرین
?️ 12 اگست 2025غزہ پر قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کا سیاسی ہتھکنڈہ:اسرائیلی ماہرین فلسطینی
اگست
شبوا میں متحدہ عرب امارات سے منسلک فیلڈ آپریشنز روم پر حملہ
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے کہا کہ
فروری
بھارتی وزارتِ خارجہ کا فیلڈ مارشل سے متعلق بیان گمراہ کن، مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان
?️ 11 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھارتی وزارتِ خارجہ
اگست
ڈائنو سار کے زمانے سے موجود مچھلی سے ماہرین حیران
?️ 20 جون 2021لندن (سچ خبریں)ڈائنو سار کے زمانے سے تابحال زمین پر موجود ایک
جون