?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں، ان کو شکست فاش دیں گے، دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ اللہ تعالی شہید کیپٹن کاشف کے درجات میں مزید بلندی عطا فرمائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گچک بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی اطلاع پر بہت دکھ ہوا۔شیخ رشید احمد نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی شہید کیپٹن کاشف کے درجات میں مزید بلندی عطا فرمائے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے گجک میں آئی ای ڈی دھماکے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر افسوسناک ہے، اللہ تعالیٰ کیپٹن کاشف کے درجات بلند فرمائے اور زخمی اہلکاروں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے آمین۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی حویلی پر حملہ
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: سوشل میڈیا ٹریکنگ فرم Dataminr کے تجزیے کے مطابق، FBI
اگست
افغانستان میں طالبان کی جانب سے متعدد علاقوں پر مزید قبضہ، ہرات صوبے کی اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا
?️ 14 اگست 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں طالبان کی جانب سے متعدد علاقوں پر
1 دیدگاه
اگست
کیا ویگنر کا سربراہ ابھی زندہ ہے ؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:روسی ویب سائٹ ریڈوفکا نے لکھا کہ ممکن ہے کہ کمانڈر
اگست
سیلاب سے اوچ شریف میں تباہی، پاکپتن میں ستلج کے کٹا ﺅسے پورا گاﺅں دریا برد
?️ 23 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈی جی عرفان
ستمبر
نیتن یاہو کی سب سے احمقانہ جنگ امریکہ کو تباہی کی طرف لے جا سکتی ہے؛ الجزیرہ کی رپورٹ
?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں:الجزیرہ کی رپورٹ میں ماہرین نے ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی
اپریل
اگر ہم امریکہ سے ڈرتے تو غزہ کے ساتھ نہ کھڑے ہوتے :انصار اللہ
?️ 17 مارچ 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے
مارچ
یہ نہیں کہا تھا کرکٹرز یا کسی اور نے مجھے چھیڑ دیا، مومنہ اقبال
?️ 18 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مومنہ اقبال نے واضح کیا ہے کہ انہوں
اپریل
ترکی شام میں فوجی اڈہ نہیں بنائے گا: دمشق وزیر خارجہ
?️ 20 اگست 2026سچ خبریں: اسعد الشیبانی، وزیر خارجہ خود ساختہ شامی حکومت نے نیوز
اگست