دہشتگرد ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ کی صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں، ان کو شکست فاش دیں گے، دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ اللہ تعالی شہید کیپٹن کاشف کے درجات میں مزید بلندی عطا فرمائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گچک بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی اطلاع پر بہت دکھ ہوا۔شیخ رشید احمد نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی شہید کیپٹن کاشف کے درجات میں مزید بلندی عطا فرمائے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے گجک میں آئی ای ڈی دھماکے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر افسوسناک ہے،  اللہ تعالیٰ کیپٹن کاشف کے درجات بلند فرمائے اور زخمی اہلکاروں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے آمین۔

مشہور خبریں۔

ابھی تو ہم نے اپنی پوری طاقت دکھائی ہی نہیں

?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:غزہ میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے کہا کہ

تیونس کے صدر: مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ ہے

?️ 31 اگست 2023سچ خبریں: تیونس کے صدر نے اعلان کیا کہ مسئلہ فلسطین پوری

یوکرین کی فوج اقتدار سنبھالے: پوٹن

?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:   روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن

کسی نیازی لاء کا تصور قبول نہیں کیا جاسکتا۔ طلال چوہدری

?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے

غزہ جنگ کے دوران صیہونیوں نے کتنے فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے؟

?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: یورپی-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا، 5 اسکول بچوں سمیت 7 جاں بحق

?️ 1 نومبر 2024مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول ہسپتال اور گرلز

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی، امریکا کے سیکریٹری خارجہ نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 26 جون 2021پیرس (سچ خبریں)  طالبان کی جانب سے آئے دن افغانستان کے مختلف

اسرائیل جارحیت بند کرے تو معاہدہ ہو سکتا ہے: قطر

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے