?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں، ان کو شکست فاش دیں گے، دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ اللہ تعالی شہید کیپٹن کاشف کے درجات میں مزید بلندی عطا فرمائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گچک بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی اطلاع پر بہت دکھ ہوا۔شیخ رشید احمد نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی شہید کیپٹن کاشف کے درجات میں مزید بلندی عطا فرمائے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے گجک میں آئی ای ڈی دھماکے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی خبر افسوسناک ہے، اللہ تعالیٰ کیپٹن کاشف کے درجات بلند فرمائے اور زخمی اہلکاروں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے آمین۔
مشہور خبریں۔
ریاض-تہران معاہدہ ممکنہ ریاض-تل ابیب معاہدے کو نہیں روک سکتا:امریکہ
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ
مارچ
القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان، بشریٰ بی بی کو دوبارہ طلب کرلیا
?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے گزشتہ روز
مئی
جزیرہ تاروت کے باشندوں کے خلاف آل سعود کے نئے منصوبے
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حزب اختلاف کی تنظیم نے آل سعود کی
دسمبر
اقوام متحدہ کی بچوں کی قاتل حکومت کی طرفداری
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطین سمیت
جون
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے چین کا شکریہ ادا کیا
?️ 9 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے
جون
حوالدار لالک جان کا 25 واں یوم شہادت
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25 واں یوم
جولائی
جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں اہم کامیابی ملی ہے: شیخ رشید
?️ 24 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
جون
اسرائیل میں تعطل کا تسلسل؛ صیہونی نیتن یاہو کے پاگل پن کا شکار
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: منگل کے روز جب امریکی صدارتی انتخابات جاری تھے، اسرائیلی
نومبر