🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ کے امور نوجوانان کے وزرا کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لیے ڈیجیٹل طور طریقوں کا اپنانا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔
دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے اجلاس کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ‘اگرچہ میں ذاتی طور پر آپ کے ہمراہ موجود نہیں ہوں تاہم دولت مشترکہ کے معزز سربراہان حکومت کے اس معزز اجتماع سے خطاب کرنا میرے لیے باعث افتخار ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں روانڈا کے عوام، حکومت اور صدر پال کگامے کو اس اجلاس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کے کگالی جیسے خوب صورت شہر میں اس اجلاس کے انعقاد پر ان کا انتہائی مشکور ہوں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘آج ہم یہاں اپنی قوموں کے مستقبل کے بارے میں غور و خوض کے لیے جمع ہوئے ہیں، میں ایسے کثیرالجہتی فورم کو زبردست الفاظ میں سراہتا ہوں’۔
وزیراعظم نے کہا کہ ‘اس سے دولت مشترکہ کے چارٹر کے مطابق ہماری مشترکہ اقدار اور اصولوں پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے، دولت مشترکہ کے ممالک کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، انہی نوجوانوں کے ہاتھ میں دنیا کا مستقبل ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ذرائع کے ہماری زندگی میں بڑھتے کردار کے سبب ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ تخلیقی، جامع اور پائیدار ترقی کے لیے ڈیجیٹل طور طریقوں کو اپنانا ہی کامیابی کی کنجی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘میرا عزم ہے کہ ہم ایسے اقدامات کریں جن کی مدد سے معاشروں کے درمیان موجود ڈیجیٹل ترقی کی تقسیم کم تر کی جاسکے اور ہم اپنے ہاں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دیں’۔
وزیراعظم نے کہا کہ ‘اپنی آبادی کو ہر طرح کی تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں کے ذریعے ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کریں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘میں انتہائی فخر سے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ اعلان کر رہا ہوں کہ پاکستان کو یہ اعزاز بخشا گیا ہے کہ دولت مشترکہ ممالک کے امور نوجوانان کے وزرا کی 10 ویں کانفرنس کی میزبانی جنوری 2023 میں پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کرے گا’۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ‘میں دولت مشترکہ کے امور نوجوانان کے وزرا کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہمارے ملک کے حسن اور تنوع کا جائزہ لے سکیں اور ہمیں اپنی مہمان نوازی کا موقع دیں’۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ ‘ہم دولت مشترکہ کی نوجوان نسل کی ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کی مد میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں’۔
خیال رہے کہ روانڈا کے شہر کگالی میں دولت مشترکہ سربراہان حکومت کا 2022 کا اجلاس 20 سے 25 جون تک شیڈول تھا جبکہ 24 جون سے 25 جون تک سربراہان کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اس سے قبل وزارتی اجلاس، غیررسمی ملاقاتیں اور دیگر سمیت چار مختلف فورمز پر ملاقاتیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ دولت مشترکہ ممالک کی قیادت ہر دو سال بعد دولت مشترکہ سربراہان کے اجلاس میں ملتی ہے اور مختلف ممالک اس کی میزبانی کرتے ہیں۔
دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے 1971 سے تاحال 25 اجلاس ہو چکے ہیں، روانڈا سے قبل 2018 میں برطانیہ میں یہ اجلاس منعقعد ہوا تھا۔
مشہور خبریں۔
صہیونی فوجی، حزب اللہ کے جال میں گرفتار
🗓️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کی ایک یونٹ کو حزب اللہ
نومبر
جو بائیڈن کا ذہنی امتحان لینے کی پیشکش پر انکی اہلیہ کا شدید ردعمل
🗓️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ کے معمر صدر جو بائیڈن پر ریپبلکنز کی تنقید کے
مارچ
مقبوضہ فلسطین میں خوفناک دھماکہ؛1 صیہونی ہلاک
🗓️ 15 فروری 2022سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کے عسکلان علاقے میں ایک کار دھماکہ ہوا جس
فروری
بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ نے اپنے بیٹے کا موازنہ کس سے کیا؟
🗓️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ
جولائی
الجزائر بھی مغربی ممالک کے ہاتھ سے نکل گیا
🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:الجزائر کے صدر نے ماسکو کے دورے کے دوران کہا کہ
جون
صہیونی شہری قابض فوج پر کتنا اعتماد کرتے ہیں؟
🗓️ 15 فروری 2024سچ خبریں: جب کہ مقبوضہ علاقوں کے شمالی علاقے روحوں کے قصبوں
فروری
یوسف رضا گیلانی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر فواد چوہدری کا ردعمل
🗓️ 29 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی سے
اپریل
اسرائیل ایک خطرناک بحران کا شکار: صیہونی حکومت
🗓️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی انتہائی کابینہ کے قیام کے بعد صہیونی معاشرے
مارچ