دنیا کو بتانا چاہتے ہیں عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا، ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے، بیرسٹر گوہر

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام سے کہتا ہوں کہ مایوسی گناہ ہے، مایوس نہ ہونا، ہم بہت جلد ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ عمران خان نے کوئی جرم یا گناہ نہیں کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ عمران خان نے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا، ان شا اللہ عمران خان نہیں ٹوٹیں گے، نہ ہی بانی پی ٹی آئی سمجھوتہ کریں گے، وہ اصول پر قائم رہے، وہ مقابلہ کرنا جانتے ہیں، بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے 27 سال سے پاکستان میں انصاف کے نام پر سیاسی جماعت بناکر تحریک چلائی، آج اسی کو انصاف نہیں ملا۔بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام سے کہتا ہوں کہ مایوسی گناہ ہے، مایوس نہ ہونا، ہم بہت جلد ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹس میں چیلنج کریں گے، سوال تو حسن نواز سے پوچھنا چاہیے کہ تم رقم باہر کیسے لے گئے، بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سب معاملے میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا کوئی تعلق نہیں ہے، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے کہا کہ رقم پاکستان کےخزانے میں گئی، آج ایک سیاہ دن ہے، القادر ٹرسٹ کا فیصلہ سنایا گیا، آج اپوزیشن کی تمام پارٹیاں یہاں موجود ہیں، ہم سب اس کی مذمت کرتے ہیں، ہر ممکن جدوجہد کریں گے، اعلیٰ عدالتوں میں جائیں گے، پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو جمع کرکے مشاورت کے ساتھ فیصلے کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ آج ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہے، القادر ٹرسٹ کیس من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ انصاف کا قتل ہے، یہ بریت کا کیس تھا، اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، القادر ٹرسٹ سے بانی پی ٹی آئی کو ذاتی فائدہ نہیں ہوا، ٹرسٹ کے زیر انتظام یونیورسٹی بنانے کی سزا دی گئی، بانی پی ٹی آئی کو فلاحی کاموں پر سزا دی جارہی ہے، ان ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی نہیں جھکے گی،اس فیصلے کو تاریخ نہیں بھولے گی۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے کہا کہ فیصلے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ہمارا لیڈر ثابت قدم ہے، ملک کو لوٹنے والے باہر اور مخلص جیل میں ہیں، بانی اوربشریٰ بی بی کوالقادریونیورسٹی بنانےکی سزادی گئی، کیس میں بانی پی ٹی آئی کو کوئی فائدہ ہوا نہ بشریٰ بی بی کو کوئی فوائد ملے۔

پی ٹی آئی کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ آج کے فیصلے سے عدلیہ نے اپنا نام بدنام کیا ہے، اس کیس سے 100 گنا حساس سائفر کیس تھا، اس میں ان کی پراسیکیوشن کا عدالتوں میں کیا ہوا؟، یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتے، اس لیے ایسا کر رہے ہیں، یہ کیس اور یہ سزا ہائی کورٹ میں 3 سے 4 سماعتوں کی مار ہے، یہ سزا اور فیصلہ بڑی عدالت سے اڑ جائے گا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ آج سے ہم تمام سیاسی جماعتوں اور لوگوں سے رابطہ کریں گے، شاہد خاقان عباسی سے بھی آج ملاقات کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے سے انسانی حقوق کے نمائندوں سے بھی رابطہ کریں گے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ہمارا ساتھ دیں، بانی پی ٹی آئی کو یہ لوگ ایسے نہیں گرا سکتے، آج کے فیصلے کی جتنی مذمت کریں اتنی کم ہے۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم اس فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، یہ قابل مذمت فیصلہ ہے، ہم اس فیصلے کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے، عوام میں جائیں گے،لندن میں 36 پارٹیاں جمع ہوئیں، بانی پی ٹی آئی اس میں شامل تھے، فیصلہ ہوا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی، آج بھی بانی پی ٹی آئی کہہ دے کہ مجھے چھوڑ دو، میں حکومت کو کچھ نہیں کہوں گا اور تو اس کو باہر نکال دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی رہائی نہیں چاہیے، ہم عوام کی طاقت سے اس جنگ کو جیتیں گے، ہم اللہ کے ماننے والے ہیں اور اللہ کے آگے سر جھکاتے ہیں، آئین کی بالادستی کے لیے 3 روزہ کانفرنس بلائیں گے۔

سیکریٹری جنرل مجلس وحت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) علامہ ناصر عباس راجا نے کہا کہ ہمارا ملک جاہلوں کے ہاتھوں میں ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں یہ ملک میں جو چاہیں وہ کریں، آج کا فصیلہ عدلیہ کے ہی خلاف ہے، ہمارا ملک بد امنی اور معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے اور یہ لوگ کیا کر رہے ہیں ؟ یہ عوام دشمن فیصلہ ہے، یہ پاکستان دشمن فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا مزید مذاق اڑایا جائے گا، جو ججز قانون اور آئین کے خلاف فیصلہ کرتے ہیں وہ جج ہونے کے قابل نہیں، جو لوگ ملک کے ساتھ مخلص ہوں وہ جیل ہوں اور لٹیرے ملک پر قابض ہوں، عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سیالکوٹ سانحے پر وفاقی وزیرکا تشویش کا اظہار

🗓️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سیالکوٹ کے المناک سانحے پر  وفاقی وزیر مذہبی امور

خیبرپختونخوا حکومت کا گندم اسٹوریج کی استعداد کو بڑھانے کا فیصلہ

🗓️ 24 ستمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے پاسکو کی تحلیل کی صورت میں

صہیونیوں کا فلسطینیوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ ہتھیار وں کا استعمال

🗓️ 8 اگست 2021سچ خبریں:مغربی پٹی کے شمال میں صہیونی حکومت کی نسل پرستانہ دیواروں

امریکہ اپنا تابوت لے کر عراق سے نکلےگا

🗓️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں :  امریکہ اور مغرب کے زوال کی نشانیوں میں سے

سعودی عرب کے بعد الجولانی کی اگلی منزل کہاں ہے؟

🗓️ 3 فروری 2025سچ خبریں: ترک میڈیا نے اعلان کیا کہ ابو محمد الجولانی آنے

بنگلہ دیش میں نریندر مودی کے حالیہ دورے کے خلاف احتجاج کا معاملہ، سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا

🗓️ 19 اپریل 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے

غزہ کی صورتحال کے بارے میں UNRWA کی رپورٹ

🗓️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: UNRWA ایجنسی کے ایک ڈائریکٹر نے غزہ کی صورتحال کو

لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کیلئے پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے رجوع

🗓️ 21 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ انتخابات میں کاغذاتِ نامزدگی کے حوالے سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے