دنیا پاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی روکنے کے لئے مؤثر کردار ادا کرے: منیراکرم

منیر اکرم نے بھارت  کو دہشت گردی کی ماں  قرار دے دیا

🗓️

نیویارک (سچ خبریں) پاکستانی سفیر منیر اکرم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں ایک مرتبہ پھر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی روکنے کے لئے مؤثر کردار ادا کرے، ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس حکومت بھارتی مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

اقوام متحدہ مین پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریاستی دہشت گردی کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے، اسی لیے پاکستان نے دنیا سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان اور عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں اور اب تک 80 ہزار سویلین اور سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان کی قربانی دی ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ 2014 میں پاکستان نے فوجی آپریشن سے دہشت گردوں کا صفایا کیا۔

انہوں نے جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب میں ایک مرتبہ پھر بھارت کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےخلاف دہشتگردی بھارت، افغانستان کی سرزمین سے ہوئی، جس میں بھارت نے مالی امداد کی۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ ہندوستان خطے میں چار طرح کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، دنیا بھارت کی پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے کےلیے مؤثر کردار ادا کرے۔

منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی ظلم کے نتیجے میں اب تک 96 ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں جب کہ بھارت ریاستی دہشت گردی میں 5 اگست 2019 کے بعد مزید شدت آچکی ہے۔انہوں کہاکہ بھارت نے یو این کی دہشت گردی لسٹ میں شامل تنطیموں کو مالی معاونت فراہم کی اور ان دہشت گردوں نے پی ایس ایکس اور غیرملکیوں کو نشانہ بنایا۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اجیت دوول نے پاکستان مخالف تنظیموں کی مدد کا اعتراف کیا، اس سے متعلق پاکستان نے اس حوالے سے جامع ڈوزیئر یو این کو فراہم کردیا ہے۔پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس حکومت بھارتی مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ماضی میں خود بھارت نے آر ایس ایس پر پابندی لگائی تھی اسی لیے اقوام عالم کو ایک بار پھر اس دہشت گرد تنظیم پر پابندی لگانا ہوگی۔منیر اکرم نے کہا کہ دنیا کو دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے کشمیری اور فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت دینا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

کیا عائشہ جہانزیب خلع لینے جارہی ہیں؟ خود کیا کہتی ہیں؟

🗓️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر

عمران خان کے ساتھ ہیں جبھی تو وہ وزیراعظم ہیں:خالد مقبول صدیقی

🗓️ 9 مارچ 2022کراچی (سچ خبریں) ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

اسرائیل یمن کی فوجی طاقت پر اثر انداز ہونے میں ناکام

🗓️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ دنوں عبرانی میڈیا نے اپنی زیادہ تر خبروں اور رپورٹوں

صیہونیوں نے ایک سال میں کیا پایا کیا کھویا؟

🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: رپورٹ کے مطابق، صیہونی ریاست کو طوفان الاقصی آپریشن کے

پاکستانی سینما گھروں میں انڈونیشین ہارر فلموں کا رجحان

🗓️ 12 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) مجھے یقین ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں آپ

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے اسکول سے 200 شہریوں کو اغوا کیا

🗓️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی اسیر اور رہائی پانے والوں کے امور کے سربراہ قدورا

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی

🗓️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:       شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے ایک

ترکی نے چین اور فرانس سے منسلک جاسوسی نیٹ ورکس کا انکشاف کیا

🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ترک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فرانس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے