🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان دفتر خارجہ نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتخانہ ابھی تک فعا ل ہے اور کام بھی کررہا ہے، ہم نے بند کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا مزید جو بھی اقدامات ناگزیر ہوئے وہ برقت کئے جائیں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ چوہدری زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے اور ہم اسے مسلسل دیکھ رہے ہیں اورافغانستان میں پاکستانی شہریوں کو مدد فراہم کی جارہی ہے،کابل میں سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے لیے تمام اقدامات کئے ہیں۔ پاکستان افغانستان میں پھنسے تمام افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی عوام کے لئے فکر مند ہیں ، پاکستان افغانستان میں پھنسے تمام افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گا، پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا کوئی خواہاں نہیں ہے۔افغان دھڑوں کو پرامن طریقے سے مسئلہ حل کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں دو ماہ تک جاری رہنے والی طالبان اور حکومتی فورسز کی لڑائی کے بعد طالبان آج دارالحکومت کابل میں داخل ہو رہے ہیں ، طالبان کی جانب سے اپنے جنگجوو¿ں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ کابل سے باہر جانا چاہتے ہیں انہیں محفوظ راستہ دیا جائے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کو نظر بند کرنے کا امکان
🗓️ 14 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خبر
مئی
یمن جنگ کے بارے میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اختلاف
🗓️ 20 اپریل 2023سچ خبریں:یمن جنگ کے بارے میں پینٹاگون کی نئی افشاء کردہ دستاویزات
اپریل
سویلین کو کبھی بھی فوجی عدالتوں میں پیش نہیں کیا جانا چاہیے، سلمان اکرم راجا
🗓️ 22 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم
دسمبر
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا برائی کے سوا کچھ نہیں:اسماعیل ہنیہ
🗓️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے
نومبر
امریکا اور یورپی یونین کا پاکستان کے انتخابات سے متعلق اظہارِ تشویش
🗓️ 10 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین اور امریکا نے پاکستان میں 8
فروری
کابل سے یوکرائنی طیارہ اغوا ہونےکی تردید
🗓️ 24 اگست 2021سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان اولیگ نیکولینکو نے ان خبروں
اگست
باب العمود آج بھی متاثر؛ آٹھ فلسطینیوں کو گرفتار
🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے
اپریل
پشاور دھماکے کے بعد وزیر داخلہ کی وزیراعظم کو بریفنگ
🗓️ 4 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرداخلہ نے پشاور واقعے سے متعلق وزیراعظم کو
مارچ