دسمبر میں پاکستان کی برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی برآمدات دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر 22.21 فیصد اضافے کے بعد 2 ارب 81 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تک جا پہنچیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 9.29 فیصد کا اضافہ ہوا، برآمدات کا حجم دسمبر 2022 میں 2 ارب 30 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2024 میں جولائی تا دسمبر کے دوران پاکستان کی برآمدات میں5.17 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 14 ارب 98 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، یہ حجم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 14 ارب 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا دسمبر 2023 کے دوران تجارتی خسارے 34.29 فیصد کمی کے بعد 11 ارب 15 کروڑ ڈالرز رہا، جبکہ دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 40.13 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ ایک ارب 70 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق درآمدات رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران درآمدات بھی 16.28فیصد تنزلی کے بعد 26 ارب 13 کروڑ ڈالرز رہیں، جبکہ دسمبر میں درآمدات 4 ارب51 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔

واضح رہے کہ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مشرق وسطیٰ کے لیے برآمدات رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران 28.98 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 25 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

پاکستان کی سعودی عرب کے لیے برآمدات جولائی تا نومبر کے دوران 50 فیصد بڑھ کر 27 کروڑ 56 لاکھ ڈالر رہیں، متحدہ عرب امارات کے بعد پاکستان کے لیے سعودی عرب دوسری بڑی برآمدی منڈی ہے، گزشتہ مالی سال 2023 کے دوران اس کے لیے برآمدت 13.1 فیصد اضافے کے بعد 50 کروڑ 34 لاکھ ڈالر رہی تھی، جو اس سے گزشتہ برس 42 کروڑ 4 لاکھ ڈالر تھی۔

مشہور خبریں۔

وائٹ ہاؤس کے سابق ترجمان نے ایک نوجوان خاتون کو ٹرمپ سے بچایا

?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک سابق عہدیدار نے ایک کتاب میں لکھا

بیروت ہوائی اڈے پر سعودی سکیورٹی فورسز کا اعلی عہدہ دار گرفتار

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:لبنانی سکیورٹی ذرائع نے المنار چینل کو بتایا کہ بیروت کے

فیس بک میسینجر میں میسیج کو ایڈٹ کرنے کا فیچر پیش

?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ ’فیس بک‘

ایران کے جوہری پروگرام میں بڑی پیش رفت: گروسی

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے

جنرل گوٹیرس کی غزہ میں اسرائیلی پالیسیوں پر تنقید

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے غزہ پٹی پر

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور

?️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل

پاکستانی نژاد صادق خان حکومتی جماعت کے امیدوار کو شکست دے کر ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب ہوگئے

?️ 9 مئی 2021لندن (سچ خبریں)  پاکستانی نژاد صادق خان حکومتی جماعت کے امیدوار شان

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹنینٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کردیا

?️ 10 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے