?️
سندھ: (سچ خبریں)دادو، جامشورو، نوشہرو فیروز، نواب شاہ اور مٹیاری کے اضلاع میں دریائے سندھ میں طغیانی سے 130 دیہات زیر آب آگئے اور کروڑوں روپے مالیت کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے کہا کہ دادو میں ساحلی علاقے میں گل محمد کوریجو، نبی بخش جتوئی، سونو چانڈیو، کوٹو ماچھی، الحجری جتوئی، چٹو خان مستوئی کے 50 دیہات زیر آب آگئے جس سے وہاں کپاس اور سبزیوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
دادو کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دریا میں نچلے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے تاہم تمام پشتے محفوظ ہیں جبکہ ضلع نوشہرو فیروز میں ساحلی علاقے کے 20 دیہات زیرآب آنے کے بعد دریا کا پانی بکھری بند اور دادو ۔ مورو بند تک پہنچ گیا۔
نوشہرو فیروز کے ڈی سی تاشفین عالم نے بتایا کہ مٹھیانی کے قریب 20 خاندانوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کی مشترکہ کوششیں جاری ہیں اور پشتوں کے اطراف گشت شروع کردیا گیا ہے، جبکہ سیلابی صورتحال پر قابو پانے والا سامان اور مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے۔
سکھر بیراج کے چیف انجینئر سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ تمام بندوں پر صورتحال معمول پر ہے اور سکھر سے کوٹری بیراج تک کوئی خطرہ نہیں۔
تاہم انہوں نے کہا کہ دریا کے پانی میں اضافے سے ضلع جامشور کے نو واہن، دریڈیرو، بلاول پور، لکی، عامری، گانچہ، کلری، چھاچھر، اُنرپور، بدھا پور، منظور آباد اور 25 دیگر دیہات زیر آب آگئے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ دادو اور جامشورو اضلاع میں دو یا تین دن میں دریا کا پانی کم ہونا شروع ہو جائے گا اور اس سے پشتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
اسی طرح ضلع نواب شاہ میں قاضی احمد کی علاقے لکھت اور سکرنڈ کے علاقے منگلی کے ساتھ 20 دیہات زیر آب آگئے۔
نواب شاہ کے ڈی سی امیر حسین پنہور نے بتایا کہ ٹی اسپر، لکھت اور منگلی پشتوں پر گشت اور ان کے ذریعے بارش کا پانی نکالنے کے لیے بنائے گئے کٹس کی پتھروں سے بھرائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ تاہمضلع مٹیاری کے علاقے بھانوتھ میں پانی ٹی اسپر اور 15 دیہاتوں تک پہنچ گیا تھا۔
مٹیاری کے ڈی سی عدنان رشید نے بتایا کہ ایک ماہ قبل ہالا کے قریب بھانوتھ ٹی اسپر کو جزوی نقصان پہنچا تھا لیکن اس کی مرمت کر دی گئی تھی اور اب دریائے سندھ میں پانی معمول کے مطابق بہہ رہا ہے، تاہم دریا کے اطراف نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
برطانیہ دہشت گردوں کے گڑھے میں کھڑا ہے: یمن
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کی وزارت خارجہ نے ہفتے کے
جنوری
افغانستان کے خلاف امریکی اقدام انسانی بحران کا سبب:ہیومن رائٹس واچ
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ افغانستان کے مرکزی بینک پر
اگست
عزت اور کامیابی اللہ کی طرف سے ملتی ہے
?️ 28 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں) کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان
اپریل
فلسطین کی سنگین صورتحال پروزیر اعظم اور مہاتیرمحمد کا ٹیلیفونک رابطہ
?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)فلسطین کی موجودہ سنگین صورتحال پر وزیراعظم عمران خان سے
مئی
جنیوا دورے پر کروڑوں ڈالر خرچ کرنے پر پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت پر کڑی تنقید
?️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے دیگر اراکین
جنوری
پاک بنگلہ دیش تعلقات کو بیرونی طاقتیں خصوصا ًبھارت نے دانستہ طورپرخراب کرنے کی کوشش کی
?️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ تاریخ،
مارچ
کارائیب میں حملے کے بعد زندہ بچ جانے والوں پر بھی امریکی فورسز کی فائرنگ
?️ 29 نومبر 2025 کارائیب میں حملے کے بعد زندہ بچ جانے والوں پر بھی
نومبر
ابومازن کی غزہ کے خلاف سازش
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک خصوصی
اگست