?️
دُبئی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بتایا جا رہا تھا کہ اماراتی حکومت نے پاکستان سے مسافر پروازوں کی آمد پر عائد پابندی میں 21 جولائی تک توسیع کی ہے، تاہم اب امارات کی سب سے بڑی ائیرلائن ایمرٹس کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ پاکستان سے مسافر پروازوں کی دبئی آمد پر غیر معینہ مدت کیلئے پابندی عائد ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ائیرلائن پاکستان سے دبئی کیلئے اپنی مسافر پروازیں 6 جولائی تک معطل رکھے گی، تاہم اب ہفتے کے روز ٹوئٹر پر ایک پاکستانی شہری کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ائیرلائن حکام کی جانب سے جواب دیا گیا کہ نہیں معلوم کہ پاکستان سے مسافر پروازوں کی دبئی آمد کی اجازت کب دی جائے گی، لہذا ایمرٹس کا پاکستان سے دبئی کیلئے کمرشل پروازوں کا آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے معطل رہے گا۔
ایمرٹس ائیرلائن کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ وہ افراد جنہوں ے گزشتہ 14 روز کے دوران پاکستان کا سفر کیا ہو، انہیں ایمرٹس کی پرواز کے ذریعے دبئی کا سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس پابندی سے صرف اماراتی شہری، گولڈن ویزہ ہولڈرز اور سفارتی حکام کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتے کی صبح خبر سامنے آئی تھی کہ امارات نے بھارت اور پاکستان سمیت 14 ممالک سے مسافر پروازوں کی آمد پر عائد پابندی کی مُدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔
چند روز پہلے حکام نے پاکستانی مسافروں کے امارات واپسی پر عائد پابندی کی مُدت میں 7 جولائی تک توسیع کی تھی تاہم ہفتے کی صبح کیے گئے اعلان کے مطابق یہ پابندی بڑھا کر21 جولائی تک کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا کہ یہ امکان بھی ہے کہ 21 جولائی کے بعد پابندی میں مزید توسیع ہو سکتی ہے۔ اماراتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایک نوٹم جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق بھارت اور 13 دیگر ممالک پاکستان، لائبیریا، نمیبیا، سیرا لیون، کانگو، یوگینڈا، زیمبیا، ویت نام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائیجیریا اور ساؤتھ افریقہ سے مسافر پروازوں کی یو اے ای آمد پر عائد پابندی کی مُدت 21 جولائی کی رات 12 بجے تک بڑھا دی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود بڑھا کر 16 فیصد کرنے کا اعلان
?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں
نومبر
سعودی عرب، مصر اور اردن ایران کے قریب ہو رہے ہیں: اسرائیلی ٹی وی
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونیستی ریژیم کے ٹی وی چینل 13 نے اعتراف کیا
ستمبر
سچ ہر دور میں لوگوں کو کڑوا لگا ہے: یاسر حسین
?️ 29 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کا کہنا
جون
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، پینٹاگون نے اہم دعویٰ کردیا
?️ 9 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) پینٹاگون نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے
جون
چیٹ جی پی ٹی پر بچوں کے لیے حفاظتی نظام اور والدین کے کنٹرول دستیاب
?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: معروف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی اوپن اے آئی نے اپنے چیٹ
اکتوبر
ابراہیم رئیسی کا دورہ دمشق
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:شام کے ساتھ علاقائی اور عرب سیاسی ممالک کے درمیان تعلقات
مئی
جرمنی کا اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے پر اصرار
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی سطح پر اسرائیلی ریاست کے خلاف ہتھیاروں کے
مئی
اٹلی میں مہلک چاقو حملہ؛آرسنل کا کھلاڑی بھی زخمی
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:اٹلی کے ایک شہر میں چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک
اکتوبر