خیبرپختونخواہ حکومت کا جسمانی اور ذہنی حالت کی وجہ سے صدر زرداری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

?️

پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت نے جسمانی اور ذہنی حالت کی وجہ سے صدر آصف علی زرداری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی کے حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے نہروں کے معاملے پر صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف ووٹ بچانے کے لیے نہروں کے معاملے پر احتجاج کا ڈرامہ رچا رہی ہے، نہروں کی منظوری خود آصف زرداری نے دی تھی اور اب بلاول بھٹو کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ صدر زرداری نے یا تو سندھ کے عوام کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے یا پھر ان کی یادداشت جواب دے گئی ہے، پیپلز پارٹی کو دونوں میں سے ایک بات ماننی پڑے گی، دونوں کی ایک ساتھ تردید ممکن نہیں، اگر آصف زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تو وہ ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر کیوں براجمان ہیں؟ انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیئے، صدر زرداری کو اپنی جسمانی اور ذہنی کیفیت کے باعث خود ہی عہدے سے دستبردار ہو جانا چاہیئے۔

انہوں نےچیئرمین پیپلزپارٹی کو مشورہ دیا کہ بلاول احتجاج کرنے کی بجائے اپنے والد سے پوچھیں کہ انہوں نے یہ منظوری کیوں دی؟ اب پیپلز پارٹی محض سیاسی فائدے کے لیے قوم کو گمراہ کر رہی ہے، درحقیقت نہروں کا معاملہ سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے اٹھایا تھا اور اسی طرح خیبر پختونخواہ کے حقوق پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوام کو سچ سے آگاہ رکھا جائے گا۔

دوسری طرف صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت میں بہتری آنے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ آصف علی زرداری کا کورونا کا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے، ہسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے صدر کی طبیعت میں اب واضح بہتری آئی ہے تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مزید فزیو تھراپی جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے، آصف علی زرداری کئی روز تک ہسپتال میں داخل رہنے کے بعد اب روبصحت ہیں تاہم ان کا باقاعدہ سے چیک اپ بھی کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک

?️ 19 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ

امریکی عوام کا اسرائیل کے لیے ہتھیاروں کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ 

?️ 20 اپریل 2025سچ خبریں: واشنگٹن، شکاگو اور دیگر امریکی شہروں میں تارکین وطن اور

افغان طالبات کا اسکولوں کی بندش کے خلاف مظاہرہ

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبات نے لڑکیوں کے اسکولوں

محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو تباہ کر دیا : دی اکانومسٹ

?️ 10 نومبر 2021سچ خبریں :انٹرنیشنل اکانومسٹ میگزین نے لکھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن

کیا حماس پیچھے ہٹ رہی ہے؟ صیہونی ٹی وی چینل کی رپورٹ

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی چینل نے اعلان کیا کہ حماس قیدیوں کے تبادلے

براہ راست نشریات پر صہیونی تجزیہ کار: غزہ میں اس احمقانہ جنگ کو ختم کرو

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی تجزیہ نگار نے جمعے کی شب حکومت کے چینل

عمران خان نے افغانستان سے اچھے تعلقات پر زور دیا

?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ

وزیراعظم کا مری سانحے پر دکھ کا اظہار

?️ 8 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) شدید  بارش اور برفباری سے  مری میں پیش آنے سانحے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے