?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی، صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب کے کسانوں کو فی من گندم کے 3900 روپے ادا کیے جائیں گے۔
خیبرپختونخواہ حکومت نے پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا۔ڈائریکٹر محکمہ خوراک یاسر حسن کے مطابق پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری شروع کردی ہے اور پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے خیر مقدمی بینرآویزاں کردیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے بتایا کہ 3900 روپے فی من گندم خریدی جارہی ہے جبکہ 30 جون تک پنجاب کی کاشتکاروں سے 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور مقامی کاشتکاروں سے بھی14 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے اس سلسلے میں مقامی کاشتکاروں سے گندم خریداری جاری ہے جبکہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے کاشتکاروں سے بھی گندم خریداری شروع کی گئی ہے، کاشتکاروں سے 3900 روپے 40 کلو گرام کے حساب سے گندم خریدی جا رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے گندم خریداری کے حوالے سے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے آنلائن ایپ متعارف کرایا ہے،گندم کے معیار اور نمی کا تناسب جانچنے کے لئے ڈیجیٹل میٹر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری کے عمل میں شفافیت برقرار رکھنے کے لئے تمام خریداری مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں، گندم خریداری کے حوالے تازہ ترین معلومات محکمہ خوراک کے سماجی رابطے کے ویب سائٹ کے آفیشل پیج سے روزانہ فراہم کی جا رہی ہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صوبے میں کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا یہی وجہ ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس سلسلے میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور مبینہ خوردبرد کے الزام میں تین افسران کو معطل بھی کردیا ہے۔ظاہر شاہ طورو کا مزید کہنا تھا کہ اب تک تمام خریداری مراکز میں 20 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی گئی ہے، حکومت خیبرپختونخوا نے مقامی اور پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم خریداری کا فیصلہ کسانوں کے بہتر مفاد میں کیا ہے کیونکہ خوشحال کسان خوشحال ملک کی ضمانت ہے۔
انھوں نے واضح کیا کہ حکومت خیبرپختونخوا کے پاس امپورٹڈ گندم کا آپشن بھی تھا اس لئے پنجاب حکومت احسان نہ جتائے، پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی گندم درآمد کرکے پنجاب کے کسانوں کی سال بھر کی محنت کو ضائع کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارت میں عوامی مراکز میں بم کی دھمکیوں کے بار بار پیغامات
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں عوامی مقامات
مئی
ملک میں کثیرالجہتی چیلنجز کو پہچاننے اور مقابلہ کرنے کیلئے چوکنا رہنا چاہیے۔ فیلڈ مارشل
?️ 23 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس
دسمبر
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا جماعتِ اسلامی کے دھرنے پر اثر
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کراچی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے باعث
جولائی
اقوام متحدہ کا پینل آج پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لے گا
?️ 17 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ’انسانی
اکتوبر
فرانس کے حالیہ عوامی مظاہروں میں 310 افراد گرفتار
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس ملک میں نئے
مارچ
زیلینسکی کی 20 نکاتی جنگ بندی تجویز سامنے آئی
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: یوکرینی میڈیا نے صدر ولودیمیر زیلینسکی کی تیار کردہ 20
دسمبر
پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی سے وزیراعلیٰ کیلئے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان
?️ 25 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا
دسمبر
روس نے لبنان کو ریفائنری کی پیشکش کی ہے: لبنانی وزیر
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: لبنان کے وزیر توانائی ولید فیاض نے جمعہ کو اعلان
مارچ