خیبرپختونخوا، بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 323 تک جا پہنچی

سیلاب

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) بارشوں اور فلش فلڈ سے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق مختلف حادثات میں 323 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اس کے علاوہ 156 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مطابق جاں بحق افراد میں 273 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں، زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 336 گھر وں کو نقصان پہنچا، 230 گھروں کو جزوی اور 106 گھر مکمل منہدم ہوئے، ضلع بونیر میں اب تک مجموعی طور پر 209 افراد جاں بحق ہوئے۔

حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے،آج سے 19 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ اضلاع کو 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی فراہمی مکمل ہوچکی ہے ،متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو اب تک امدادی فنڈ کی مد میں 800 ملین روپے جاری ہوئے۔

سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر کی انتظامیہ کو بھی 500 ملین روپے امدادی فنڈ جاری کئے گئے ہیں،متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر اظہارتشویش

?️ 16 اپریل 2024ملک کی عسکری قیادت نے کور کمانڈرز کانفرنس میں مشرق وسطیٰ میں

نیتن یاہو کے دورے کا راز افشا، تل ابیب اور ابوظہبی کے تعلقات میں بڑا تضاد

?️ 19 مئی 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے امارات اور صیہونی ریاست کے درمیان ایک

لبنان اسرائیل یا معاہدہ یا لبنان کے خلاف امریکی صیہونی سازش؟

?️ 29 جون 2026سچ خبریں:امریکہ کی ثالثی میں لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان طے

25 اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کے خلاف حزب اللہ کی کارروائیاں

?️ 7 جون 2026سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے

ٹرمپ کا ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کا دعویٰ

?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ

ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا رد عمل

?️ 24 جون 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جنگ کے بعد

ایران و اسرائیل کی جنگ اسلام اور کفر کے درمیان معرکہ ہے:مفتی لیبیا 

?️ 20 جون 2025 سچ خبریں:مفتی لیبیا شیخ صادق الغریانی نے ایران اور اسرائیل کے

اسرائیل کا فلسطین پر غیر قانونی قبضہ جاری: ماسکو

?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:  مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے روز جارح صہیونی اور فلسطینیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے