?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے حلف لیا۔
ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں ان سے حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
پنڈال میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جو مسلسل نعرے بازی کررہے تھے۔
خیال رہے کہ 8 اکتوبر کو علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا تھا کہ وہ صوبائی چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، جب کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے تصدیق کی تھی کہ چیئرمین عمران خان نے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ مقرر کرنے کی ہدایت دی ہے۔
بعدازاں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کا معاملہ اس وقت نیا رخ اختیار کر گیا، جب گورنر فیصل کریم کنڈی نے دستخطوں میں فرق ہونے کی وجہ سے علی امین گنڈا پور کے دو استعفے واپس کر دیے اور انہیں 15 اکتوبر (بدھ) کو گورنر ہاؤس میں طلب کر لیا تاکہ معاملہ حل کیا جا سکے۔
اتوار ( 12 اکتوبر ) کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ’وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اعتراض کے ساتھ واپس کر دیا گیا ہے‘۔
انہوں نے ایک خط بھی جاری کیا جو علی امین گنڈاپور کے نام تھا، اس میں بتایا گیا کہ گورنر ہاؤس کو 8 اور 11 اکتوبر کو دو استعفے موصول ہوئے، لیکن دونوں پر دستخط ایک جیسے نہیں تھے۔
دوسری جانب علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان کے دونوں استعفوں پر ان کے اصلی دستخط موجود ہیں۔
دریں اثنا 13 اکتوبر کو خیبرپختونخوا میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔
تاہم، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا آج ہونے والا انتخاب غیر آئینی ہوگا، جب تک علی امین کا استعفیٰ منظور نہیں ہوتا وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا۔
آخرکار پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو 15 اکتوبر کو شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ حلف لے۔
پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر خیبرپختونخوا کو عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد گذشتہ روز گورنر فیصل کریم کنڈی کراچی سے پشاور پہنچے اور آج عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیا۔


مشہور خبریں۔
مہنگائی میں کمی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، سیاسی استحکام بھی لائیں گے، مریم اورنگزیب
?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ
جون
جنگ کے بعد صیہونی حکام کو مسائل کا سامنا
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:جنگ ایران و اسرائیل کے بعد تل ابیب اور دیگر
جون
اسرائیل اور ویانا مذاکرات؛فوجی حملہ یا ایٹمی تعاون
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور P5+1 کے درمیان ویانا میں
دسمبر
الشفاء اسپتال کی نئی کہانی؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے الشفا ہسپتال پر حملے کی کامیابیوں کے حوالے سے
نومبر
ملک کا 5 فیصد امیر ترین طبقہ ٹیکس ادا نہیں کر رہا، چیئرمین ایف بی آر
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے
اکتوبر
کورونا کی خطرناک صورتحال پر بالی ووڈ اداکار بھارت چھوڑنے پر مجبور
?️ 24 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی ووڈ
اپریل
ایران کا اسرائیل پر حملہ بڑا ہوسکتا ہے : وائٹ ہاؤس
?️ 14 اگست 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی
اگست
کسی کو دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ وہ میرے بچوں کے باپ کے طور پر صحیح ہوگا یا نہیں، حاجرہ یامین
?️ 1 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا ہے کہ وہ کسی
اکتوبر