?️
گجرات (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگ اب بھی پتھر کے زمانے میں رہ رہے ہیں، انہیں ترقی کا پتہ ہی نہیں، خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی ہے، اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، مٹھی سے ریت کی طرح پھلستا ہے۔
گجرات یونیورسٹی میں تقریب کے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک ماں کے طور پر آپ سے ایک وعدہ کرنے آئی ہوں، پنجاب کے تمام وسائل اپنے بیٹوں، بیٹیوں پر نچھاور کرنے ہیں، آپ بچوں نے جو خواب دیکھنا ہے دیکھیں، میرے تمام وسائل آپ کے قدموں میں حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالر شپس، لیپ ٹاپس 100 فیصد میرٹ پر دیئے جا رہے ہیں، میں اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں، کوئی نہیں کہہ سکتا فلاں کو ہونہار سکالر شپ سفارش پر ملا ہے، جو بچہ میرٹ پر ہے اس کے پاس اپنا لیپ ٹاپ، سکالر شپ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کی کامیابی پر والدین سے زیادہ میں خوش ہوں، جین زی پنجاب کا مستقبل ہیں اور وہ صحیح راستے پر ہیں، پنجاب میں جین زی کو اس کا حق مل رہا ہے، آپ اس ملک کا مستقبل ہیں، آپ نے اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے بلکہ اس ملک کی بقا جین زی کے ہاتھوں میں ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ 2026 نوجوانوں کا سال ہے، کوشش ہے آپ کی زندگی میں کوئی کمی نہ ہو، تمام سہولیات آپ کو دوں، مجھے بدلے میں ذاتی طور پر آپ سے کچھ نہیں چاہیے، چاہتی ہوں آپ وطن کی مٹی کو محسوس کریں، ہمارے اوپر ملک اوراس مٹی کا قرض ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اٹک کے اُس پار خیبرپختونخوا ہے، خیبرپختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار، زبان پر گالی ہے، خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی ہے، خیبرپختونخوا کے بچوں کو کہا جاتا ہے سڑکیں اور دکانیں بند کرو۔


مشہور خبریں۔
صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف کی بطور سی ڈی ایف تقرری کے بعد مدتِ ملازمت دوبارہ طے کرنے کا بل منظور کرلیا
?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے ہفتے کے روز
نومبر
بعلبک کے تاریخی ورثے کو صیہونی حکومت سے شدید خطرہ
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:بعلبک کے گورنر نے صیہونی حکومت کے وسیع حملوں پر شدید
نومبر
کیا کویت سمجھوتے کی گونگی ٹرین میں شامل ہو گا؟
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم
دسمبر
فواد چوہدری نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 5 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے
ستمبر
عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کیس، اڈیالہ جیل حکام نے عدالت میں رپورٹ جمع کروادی
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل کے حکام نے سابق وزیر اعظم
مارچ
ترک اپوزیشن کا مشترکہ انتخابی امیدوار پر اختلاف
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کی تاریخ 14 مئی مقرر کیے جانے
فروری
جنوبی لبنان کے متعدد علاقوں پر صہیونی بمباری
?️ 4 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی اور
جولائی
لاہور: عمران خان عدالت میں پیش، 3 مقدمات کی عبوری ضمانت میں 13 اپریل تک توسیع
?️ 4 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) ہاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان
اپریل