?️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبائی حکومت کی بہترین کارکردگی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بھی ہماری تعریف کی جب کہ صوبے میں امن وامان بہتر بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ سول نافرمانی تحریک کا اعلان انہوں نے نہیں بلکہ پارٹی نے کیا تاہم وفاقی حکومت اب بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردوں کےخلاف لڑرہے ہیں اور قربانیاں بھی دے رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز اور عوام قربانیاں دے رہے ہیں، امن وامان کے لیے پولیس بھی فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کو کنٹرول کرلیں گے تاہم امن وامان کنٹرول کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، صوبے کا نقصان ہورہا ہے اس لیے افغانستان سے مذاکرات کی بات کی تھی اور افغانستان سے مذاکرات کیے بغیرامن قائم نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی کارکردگی بہتر ہے، آئی ایم ایف نے بھی تعریف کی ہے، صوبے کے عوام کے مسائل حل کیے جارہے ہیں لیکن ہمیں وفاق سے صوبے کے پیسے لینے میں مشکلات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں کیسز کی وجہ سے عوامی مسائل میں تاخیر ہورہی ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی جنگی جہازوں کا غزہ کے ساحل پر حملہ
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے نفاذ کے 41ویں روز
مارچ
فرانسیسی ریل لائنوں میں شدید خلل
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس میں 2024 اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی
جولائی
ایران کے ساتھ سفارت کاری پر تبادلہ خیال
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: ویانا جوہری مذاکرات کے نتیجے تک پہنچنے کے لیے
ستمبر
اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کی رہائی کیلئے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا
فروری
الشفا اسپتال میں قابضین کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام
?️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کے میڈیا آفس نے الشفا اسپتال
مارچ
متحدہ عرب امارات نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں کے خلاف اہم اعلان کردیا
?️ 22 اپریل 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا ویکسین نہ لگانے والوں
اپریل
چین بہتر ہے یا امریکہ ؟
?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے غیر ملکی میڈیا
اگست
پیرکو افغانستان کے پڑوسیوں کا ابتدائی اجلاس
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: تاجکستان، ایران، روس، چین، بھارت، ازبکستان، کرغزستان، ترکمانستان اور قازقستان
مئی