?️
ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) سابق رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان سے گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی ایم رہنما کو درہ زندہ قبیلے کے قریب سے گرفتار کیا گیا، انہیں درابن پولیس نے حراست میں لیا۔
پی ٹی ایم رہنما کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ نجی کار میں کوئٹہ سے ڈیرہ اسمٰعیل خان جا رہے تھے۔
رابطہ کرنے پر ایس ایچ او درابن پولیس اسٹیشن نےپی ٹی ایم رہنما کی گرفتاری کی تردید کردی۔
تاہم ذرائع نے بتایا کہ سابق رکن قومی اسمبلی درابن پولیس کی تحویل میں ہیں۔
واضح رہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر اور اشتعال انگیز بیانات کے حوالے سے علی وزیر پر مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
دریں اثنا، گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پشتون تحفظ موومنٹ کے چیئرمین منظور پشتین نے کہا کہ علی وزیر، ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس کے تحویل میں ہیں مگر وہ ان کی گرفتاری سے انکار کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے اور انہوں نے اپنے خلاف درج باقی ایف آئی آرز میں پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے 20 اگست 2023 کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کیا تھا۔
20 اگست کو اسلام آباد پولیس نے بغیر اجازت جلسہ کرنے، کارسرکار میں مداخلت اور بغاوت و دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات میں گرفتار ایمان مزاری اور علی وزیر کو ڈیوٹی جج احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں ایمان مزاری اور علی وزیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔
22 اگست کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت، دھمکانے اور اشتعال پھیلانے کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
28 اگست کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بغاوت اور اشتعال پھیلانے کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی تھی۔


مشہور خبریں۔
نوسانتارا انڈونیشیا کا نیا دارالحکومت
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:انڈونیشیا کے وزیر برائے ترقی اور منصوبہ بندی نے پیر کے
جنوری
حکومت یا تجارتی کمپنی؟ ٹرمپ انتظامیہ میں ایلون مسک کے DOGE پروجیکٹ کی ناکامی کی وجوہات
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: نومبر 2024 میں پہلی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے
جولائی
حدیقہ کیانی کی سیلاب متاثرین کے لیے عطیات اور میڈیکل رضاکاروں کی اپیل
?️ 8 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) گلوکارہ حدیقہ کیانی نے قصور کے سیلاب زدہ علاقوں
ستمبر
ترکی میں خواتین کے خلاف تشدد ایک سنگین سماجی مسئلہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:ترکی میں گھریلو تشدد، بیوی کے ساتھ بدسلوکی، مار پیٹ نیز
اگست
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:عراقی دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع
مئی
یوائےای حکام کی پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ بد سلوکی
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ (یو این ایچ سی آر) نے پاکستانی تارکین
جون
ہندوستان کے25 کروڑ مسلمان مظلوم اقلیت میں تبدیل ہو کر رہ گئے ہیں:امریکی دانشور
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:معروف امریکی دانشور نوآم چومسکی کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں
فروری
معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے ڈاکومنٹری جاری کردی
?️ 19 جولائی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی
جولائی