خیبرپختونخوا: وزیر اعلٰی کا بارشوں، برفباری سے متاثرہ افراد کے لیے معاوضے کا اعلان

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بارشوں اور برفباری سے متاثرہ افراد کے لیے معاوضوں کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ نے سیکریٹری ریلیف سے رابطہ کرتے ہوئے متاثرین اور نقصانات کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، انہوں نے حکم دیا کہ صوبہ بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات اکھٹی کی جائیں اور حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10, 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک دیے جائیں۔ْ

ان کا مزید کہنا تھا کہ شدید زخمیوں کو 3،3 لاکھ جبکہ معمولی زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید ہدایت دی کہ ان حادثات میں مالی نقصانات کے ازالے کے لیے بھی معاوضے دیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ آج ہی صوبائی ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے حادثات میں اب تک 27 افرادجاں بحق جبکہ 38 افراد زخمی ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ 129 گھروں کو جزوی جبکہ 33 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پرمتاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے، پی ڈی ایم اے کو جاں بحق افرادکے ورثا اور زخمیوں کو فوری طور پر امدادی چیکس مہیا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیر اعلٰی نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر ریلیف مہیا کرنے کی بھی ہدایت دی ہے، انہوں نے کہا کہ بند راستوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، وزیر اعلی نے تمام متعلقہ اداروں، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کو بھی مکمل الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عوام کو بروقت ریلیف پہچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن اور اے این پی کو بہت بڑا جھٹکا دیا

🗓️ 4 اکتوبر 2021پشاور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل

ہمیں لاکھوں افغان خواتین اور لڑکیوں کے بارے میں گہری تشویش ہے: ریڈ کراس

🗓️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں:      افغان خواتین کے اعلیٰ تعلیم اور ملکی اور غیر

’یومِ تقدیس قرآن‘ پر وزیراعظم کی قوم سے احتجاج ریکارڈ کرانے کی اپیل

🗓️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے قرآن پاک

عدالت نے جو بھی طلب کیا وہ ہم فراہم کریں گے:شاہ محمود قریشی

🗓️ 4 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو تباہ کر دیا : دی اکانومسٹ

🗓️ 10 نومبر 2021سچ خبریں :انٹرنیشنل اکانومسٹ میگزین نے لکھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، آئینی بینچز میں ججز کی نامزدگی پر غور ہوگا

🗓️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی

ترسیلات زر 10.8 فیصد کمی کے بعد 17.9 ارب ڈالر رہ گئیں

🗓️ 11 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی

لاس اینجلس میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد

🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے دوسرے بڑے شہر لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے