خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ 5 مختلف جھڑپوں میں بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی کی مسلسل مہم کے تحت انٹیلی جنس کی بنیاد پر تیز رفتار کارروائیوں کا ایک سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ضلع باجوڑ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

اسی طرح بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں دو دیگر مقابلوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 3 خوارج کو کامیابی سے ہلاک کیا گیا۔ اسی دوران خیبر اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں دو الگ الگ جھڑپوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو بھی ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔

خیال رہے کہ سکیورٹی فورسز کی یہ کارروائیاں ایسے وقت میں جاری ہیں جب پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنی سرحدوں پر درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کر رہا ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنے عزم میں پختہ اور غیر متزلزل ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل توسیع پسندانہ پالیسیاں اپنا رہا ہے:ترکی  

?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ نے صہیونی ریاست کے شام پر

وزیر اعظم نے اپنا ایک اہم وعدہ پورا کر دیا

?️ 2 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنا وعدہ پورا

علی سدپارہ کی لاش مل گئی

?️ 27 جولائی 2021گلگت (سچ خبریں) گلگت بلتستان کے وزیرِ اطلاعات فتح اللہ خان نے

گوگل فوٹوز میں مصنوعی ذہانت سے آراستہ جدید فیچرز کا اضافہ ہوگیا

?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: گوگل فوٹوز نے اپنی 10ویں سالگرہ کے موقع پر فوٹو

صیہونی کابینہ تحلیل ہونے کے قریب

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اتحاد میں شامل جماعتوں کے مابین

مراد سعیدنے کارکردگی میں سب وزراء کو پیچھے چھوڑ دیا

?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مواصلات مراد سعید کارکردگی میں سب پر

پاکستان نے فلسطین کو یو این جنرل اسمبلی کی رکنیت دینےکی قرارداد کی بھرپور حمایت کی، دفتر خارجہ

?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا ہے پاکستان نے

سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی

?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:رمضان المبارک کے آغاز سے یمن میں جنگ بندی کے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے