خیبرپختونخوا میں ایک روز میں سال کے سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ

?️

خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے 476 نئے انفیکشن ریکارڈ کیے گئے ہیں، جو اس سال اب تک ایک ہی دن کے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انفیکشن میں اضافے کی وجوہات پہلے ہی معلوم ہیں، جن میں کمیونٹی کی سطح پر آگاہی اور لاروا کے خاتمے کے لیے لائن ڈپارٹمنٹس کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان شامل ہے، جس کے نتیجے میں 18 شدید خطرے، 25 درمیانی خطرے اور 175 کم خطرے والی یونین کونسلز میں مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے۔

ہفتہ کے روز صوبہ بھر میں ڈینگی کے انفیکشن کی کُل تعداد 8 ہزار961 ہوگئی جو کہ اگست اور جولائی میں بالترتیب ایک ہزار 532 اور 103 ریکارڈ کی گئی تھی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز، خیبر پختونخوا میں انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم کی تیار کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 6 ہزار 921 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 2 ہزار 31 ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مزید 44 مریضوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، جس سے ہسپتال میں داخل ہونے والوں کی کُل تعداد اب تک ایک ہزار 80 ہوگئی ہے اور اس وقت 104 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈینگی ایکشن پلان (ڈی اے پی) 2022 کے تحت 19 لائن محکموں کے درمیان ہم آہنگی کے فقدان کی وجہ سے محکمہ صحت کو ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاروا ختم کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمے کے مطابق 2017 میں 0.28 فیصد کیسز کی شرح اموات کے ساتھ 24 ہزار 938 کیسز اور 70 اموات رپورٹ ہوئی تھیں اور مجموعی مریضوں میں سے 94.3 فیصد کے ساتھ پشاور سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔

اس کے دو سال بعد 2019 میں 7 ہزار 83 کیسز سامنے آئے تھے تاہم کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی تھی۔

سال 2020 میں مجموعی طور پر ڈینگی وائرس سے 10 ہزار 617 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 10 کی موت ہوگئی۔

صحت عامہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صورتحال 2017 کی طرح ہوسکتی ہے جہاں مریضوں کو ہسپتالوں میں جگہ نہیں ملتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 219 انفیکشنز کے ساتھ پشاور میں اب تک 3 ہزار 3 کیسز (کُل مریضوں کا 33.51 فیصد) رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مردان میں 2337، خیبر میں 839، نوشہرہ میں 603، ہری پور میں 507، لوئر دیر میں 327، کوہاٹ میں 245، چارسدہ میں 237، صوابی میں 170، مالاکنڈ میں 146 اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 112 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس سال خیبر میں 4، نوشہرہ میں 2 اور مانسہرہ اور مردان میں ایک، ایک مریض سمیت 8 مریض ڈینگی سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ وائرس مچھر کے کاٹنے کے بعد منتقل ہوتا ہے اور بجلی اور پانی کی سپلائی میں خلل کے باعث لوگ اس کے خطرے سے زیادہ دوچار رہتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

جولانی کی دہشت گردوں کی جانب سے شام کے 16 شہروں میں گرفتاریوں کی لہر شروع

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ابو محمد الجولانی

پیوٹن کا یوریشیا اور عالمی تعلقات میں ایران کے اہم کردار پر زور

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:  روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعہ کے روز شنگھائی

یمن آپریشن سے "Eternity C” کے مالکان کو بھاری نقصان 

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، کشتی "Eternity C” کے

چینی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے وزیر اعظم نے کابینہ کمیٹیوں کی تشکیل نو کردی

?️ 25 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ

کیا امریکہ غزہ میں جنگ بندی کی کوشش کر رہا ہے؟ وائٹ ہاؤس کا دعوی

?️ 29 اپریل 2024سچ خبریں: امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک امور کے رابطہ

آئنسٹائن کو اسرائیلی صدارت کی پیش کش اور ان کا منطقی انکار

?️ 13 مارچ 2021برلن (سچ خبریں) البرٹ آئنسٹائن کو بیسویں صدی کا سب سے بڑا

گوادر کو ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی ملنے کا امکان

?️ 29 جنوری 2023مکران: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مکران ڈویژن کے ساحلی ضلع گوادر

ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر کارڈ دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا

?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کو آنر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے