🗓️
کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم کے علاقے بگن میں امدادی سامان پاراچنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کردی گئی۔
ہنگو کے اسسٹنٹ کمشنر سعید منان نے ٹل سے پاراچنار امدادی سامان لے جانے والی 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر حملے کی تصدیق کی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے۔
ضلع کُرم سے سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے بتایا کہ جاری حملے میں چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ پیر کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے امن معاہدے کے بعد ضلع کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل شروع کے حوالے سے بتایا تھا۔
اس کے بعد منگل کے روز امدادی سامان پر مشتمل 25 گاڑیوں کے قافلے کے کُرم پہنچے پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ کرم میں صورتحال معمول پر آرہی ہے۔
واضح رہے کہ 2024 کے آخری مہینوں میں کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں مسافر بس پر فائرنگ سے 44 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس کے بعد کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں میں مسلح قبائلی تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں مزید درجنوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
متحارب فریقین کی جانب سے راستوں کی بندش اور احتجاج کی وجہ سے کرم ایجنسی میں کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی تھی، جس کے بعد وفاقی کابینہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہنگامی طور پر امدادی سامان پاراچنار بھیجا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ٹک ٹاک پر فلسطین کی ویڈیوز کے ویو کاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا الزام
🗓️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر تحقیق کرنے والے
مارچ
فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور
🗓️ 1 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزامات کے
فروری
عمران خان کی سینئر صحافیوں سے گفتگو
🗓️ 8 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم عمران
جولائی
عارضی جنگ بندی سے جیت کس کی ہوئی؟ حماس کی یا صیہونی حکومت کی؟
🗓️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: اس میں کوئی شک نہیں کہ 4 روزہ عارضی جنگ
نومبر
کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لئے اہم فیچر متعارف
🗓️ 21 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں)واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے کمپیوٹر پر واٹس ایپ
نومبر
پرویز الہٰی کے بیٹے، بہوؤں نے منی لانڈرنگ کیلئے چپراسی کا اکاؤنٹ استعمال کیا، ایف آئی اے
🗓️ 6 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے الزام
جون
افغانستان میں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے:روس
🗓️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا کہ
دسمبر
صہیونی جنگی کابینہ میں بحران کے بارے میں ایک نیا انکشاف
🗓️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی تجزیہ نگار اور صحافی نے سوشل میڈیا پر ایک
اپریل