🗓️
لکی مروت:(سچ خبریں) لکی مروت کے ڈپٹی کمشنر عبدالہادی اور بنوں کے ڈپٹی کمشنر منظور آفریدی نے ہفتے کے روز اپنے اپنے اضلاع میں 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پانچ روز کے لیے پابندی عائد کر دی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے یہ پابندی ان مصدقہ اطلاعات کے موصول ہونے کے بعد لگائی کہ شرپسند بھیڑ والی جگہوں پر حملہ کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ روزہ پابندی 23 مارچ تک نافذ العمل رہے گی جسےعوامی مفاد میں توسیع دی جاسکتی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
دریں اثنا خیبر انتظامیہ نے ہفتہ کے روز دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ضلع بھر میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان (آج) اتوار کو باڑہ میں جماعت اسلامی کے طے شدہ سیاسی اجتماع سے ایک روز قبل کیا گیا۔
جماعت اسلامی نے تحریک حقوق قبائل کے بینر تلے جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کے لیے مرکزی مقررین کے طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور سینیٹر مشتاق احمد خان کے ہمراہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کرکے وسیع انتظامات کیے تھے۔
ہفتہ کو دیر گئے خیبر ہاؤس سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ خیبر میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، یہ پابندی 6 روز تک برقرار رہے گی۔ تاہم جماعت اسلامی نے ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر اچانک پابندی عائد کرنے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی سیف القدس کے تجربے کو دہرانا نہیں چاہتے: حماس
🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ صہیونیوں کے
مئی
امریکہ نے ایران سے کیا مطالبہ کیا ہے؟
🗓️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر ایران کے
اپریل
پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے الزامات افسوسناک، ان میں کوئی صداقت نہیں: امریکی سفیر
🗓️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے
ستمبر
بھارت 1947 سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس
🗓️ 25 اکتوبر 2023سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے کہا
اکتوبر
وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان
🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم
نومبر
پی ٹی آئی کارکنان کو پارٹی چھوڑنے پر اکسانے پر پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری
🗓️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے
جون
کیا سلمان رشدی مر چکا ہے؟
🗓️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:سلمان رشدی کی جسمانی حالت اور ممکنہ موت کے بارے میں
اکتوبر
عالمی عدالت انصاف نے صیہونیوں سے کیا کہا ہے؟
🗓️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے اسرائیلی حکومت
مارچ