خیبر پختونخوا کابینہ میں 15 وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان

?️

پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کابینہ میں 15وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، صوبائی کابینہ کیلئے مختلف نام زیر غور ہیں، کابینہ کیلئے شارٹ لسٹ ہونے والے ناموں کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی عمران خان دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ میں ایک خاتون کو بھی شامل کیا جائے گا، کابینہ میں تمام ریجنز کو نمائندگی دی جائے گی، چترال سے منتخب ثریا بی بی کو کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے، پشاور سے منتخب دونوں اراکین مینا خان اور قاسم شاہ کو کابینہ میں شامل کرنے کیا جاسکتا ہے، مردان سے ظاہر شاہ طورو، سوات سے فضل حکیم، بونیر سے ریاض خان، ملاکنڈ سے شکیل خان، نوشہرہ سے خلیق الرحمان، ایبٹ آباد سے مشتاق غنی، بٹگرام سے تاج محمد اور مانسہرہ سے بابر سلیم کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں اراکین کی حلف برداری اور وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کرلیا ہے، خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن گورنر خیبر پختونخوا نے جاری کردیا، نئی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اس کے علاوہ اسپیکر، ڈپٹی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب بھی 28 فروری کو ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔

معلوم ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اپوزیشن نے وزیرِاعلیٰ کے لیے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کیا ہے، مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی صوبیہ شاہد نے بتایا کہ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں مل کر وزارتِ اعلی کا امیدوار لائیں گی، اپوزیشن جماعتیں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے بھی امیدوار لائیں گی، امیدواروں کے ناموں کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا جائے گا، اسمبلی میں ن لیگ عوام اور صوبے کے حقوق کے لیے بھرپور کام کرے گی۔

مشہور خبریں۔

ہم اندرونی طور پر تباہ ہوچکے ہیں:صیہونی ماہرین

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی سائبر سکیورٹی ماہرین نے انتباہ دیا ہے کہ سائبر حملوں

عرب ممالک کا امریکہ اور تل ابیب سے ایران کی طرف رخ

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اوررائے الیوم اخبار کے ایڈیٹر

کیا عامر خان تیسری بار سہرا سجانے جارہے ہیں؟

?️ 20 نومبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی اداکار اور بالی وڈ اسٹار عامر خان سے

برکس کرنسیوں کے بارے میں ٹرمپ کے خدشات پر کریملن کا ردعمل

?️ 1 فروری 2025سچ خبریں: کریملن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر ردعمل ظاہر

سویڈن میں قرآن پاک کو جلانا شرمناک ہے: اسٹولٹن برگ

?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:نیٹو کے جنرل سیکرٹری جینز اسٹولٹن برگ نے جمعرات کو ترکی

پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل، این او سی جاری

?️ 6 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان

اعتماد کھونے کے بعد دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینا ڈرامہ ہے،مولانا فضل الرحمان

?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} اپوزیشن کی وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے

معیشت کے اعتبار سے پاکستان کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔احسن اقبال

?️ 2 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے