خیبر پختونخوا میں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، 198 افراد جاں بحق

سیلاب

?️

پشاور (سچ خبریں) شدید بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلوں نے خیبرپختونخوا میں تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 198 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی اور سیکڑوں تاحال لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بٹگرام، باجوڑ اور مانسہرہ میں بادل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مختلف حادثات 198 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے جبکہ کئی لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 163 مرد، 12 بچے اور 14 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 18 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، بارشوں اور فلش فلڈ سے 71 گھروں کو نقصان پہنچا،7 گھر مکمل جبکہ 64 گھر جزوی تباہ ہوئے، 3 سکولوں کو بھی نقصان ہوا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات باجوڑ، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، سوات، بونیر اور شانگلہ کے اضلاع میں پیش آئے، سب سے زیادہ نقصان ضلع باجوڑ اور بٹگرام میں ہوا جہاں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہیں۔ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔ تیز بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع باجوڑ اور بٹگرام ہیں جہاں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی تمام ضلعی انتظامیہ کو خراب موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی تھی، موجودہ صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع میں امدادی کاموں کو تیز کرنے اور متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

مزید برآں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیاحتی مقامات کی بند سڑکیں اور منقطع رابطہ سڑکیں فوری طور پر بحال کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی انتخابات دھاندلی اور عالمی تمسخر کا نشانہ ہیں: ٹرمپ

?️ 6 فروری 2026 سچ خبریں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازعہ بیانات دیتے ہوئے امریکی

سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے 20 شہریوں کو گرفتار کرلیا

?️ 23 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی

طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ کی ہلاکت کی متضاد خبریں

?️ 27 فروری 2026سچ خبریں: غیر مصدقہ اور غیر سرکاری اطلاعات سے پتہ چلتا ہے

غزہ کے خلاف ٹرمپ کے سازشی مؤقف پر فلسطینی گروپوں کا شدید ردعمل

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر

ٹرمپ 24 فیصد منفی مقبولیت کے ساتھ تاریخ کے نامقبول ترین صدر 

?️ 29 مئی 2026 سچ خبریں:دی اکنامسٹ میگزین اور یوگوو ادارے کے مشترکہ سروے کے

برازیل برکس کی حمایت میں ٹرمپ کے ساتھ کھڑا ہے

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: برازیل کے صدر کے ایک سینئر مشیر نے اعلان کیا

طالبان نے موسیقی بجانے اور بے پردہ خواتین کو سوار کرنے پر پابندی عائد کی

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: کابل میں فضیلت کے فروغ اور فضیلت کی ممانعت کی وزارت

صنعاء میں سردار سلیمانی کی برسی کی یاد میں تقریب

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:  3 جنوری بروز پیر، ملک کے دارالحکومت صنعا میں یمنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے