خوراک تیار کرنے والی کمپنیاں سیلاب متاثرہ بچوں کیلئے عطیہ کریں: وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے.

سیلاب کی تباہ کاریاں پوری دنیا کے سامنے ہیں، بچوں کی خوراک تیار کرنے والے اداروں اور کمپنیوں سے اپیل ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک عطیہ کریں، قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، عالمی رہنمائوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور پاکستان کی معاشی مشکلات سے آگاہ کر رہا ہوں۔

وزیراعظم، جو اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں ہیں، نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے گزشتہ رات آن لائن اجلاس میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے، سیلاب سے پاکستان بھر میں تباہی ہوئی ہے، صوبائی حکومت، انتظامیہ، سرکاری افسران اور افواج پاکستان نے سیلاب کے بعد جو کاوشیں اور کارروائیاں کی ہیں، عوام کی نظر میں ان کی عزت ہے اور اللہ تعالیٰ اس محنت کا صلہ عطا فرمائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہیں اجلاس میں معلوم ہوا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔ پاکستان کے مخیر اداروں بالخصوص بچوں کی خوراک تیار کرنے والی مقامی کمپنیوں (فوڈ مینوفیکچررز) سے اپیل کی متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک عطیہ کریں اور این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور افواج پاکستان کے ذریعے لاکھوں بچوں تک یہ خوراک پہنچائیں۔

انہوں نے دین و دنیا کی بھلائی کے لئے سیلاب متاثرین کے لئے عطیات دینے والے افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین بالخوص بچوں اور ان کے والدین عطیات دینے والوں کے لئے دعائیں کریں گے اور یہ اللہ تعالیٰ کے رضا کے حصول کا ذریعہ ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان اپنی تاریخ کے مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے، سیلاب کی تباہ کاریاں پوری دنیا کے سامنے ہیں۔ انہوں نے دورے کے دوران عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور اس کے نتیجہ میں پاکستان کی مالی اور معاشی مشکلات سے آگاہ کیا ہے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے کہ ہماری محنت میں برکت ڈالے، ہمارے مسائل کا خاتمہ کرے، پاکستان کو ایک عظیم خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنائے اور ہماری مصیبتیں ختم فرمائے۔

مشہور خبریں۔

پوپ فرانسیس کے گردوں میں پرابلم؛ حالت نازک

?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:ویٹی کن نے پوپ فرانسیس کی حالت کے بارے میں

عراق میں ترک فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اس ملک میں ترکی کے زیلیکان بیس پر

کیا فلسطینیوں کی مشق صہیونیوں کی طرف سے جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کو تیز کر دے گی؟

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:  غزہ کی پٹی میں مقاومتی گروپ مسلسل تیسرے روز مشترکہ

حکومت کا نیب ترمیمی آرڈیننس غیر قانونی قرار دینے کے خلاف اپیل کا فیصلہ

?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کو

ایران کے ساتھ جنگ میں نیتن یاہو کا اصلی مقصد کیا ہے ؟

?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: ارجنٹائن کی جیو پولیٹیکل تجزیہ کار اورسولا آستا نے مشرق

مارب میں سعودی ہتھیاروں سے لدے قافلے کو دھماکے سے اڑا دیا گیا

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:  صوبہ مارب میں سعودی ہتھیاروں سے لدے ٹرکوں کے قافلے

وزیر اعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین سے خطاب

?️ 5 اگست 2022ڈی جی خان: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

اعظم سواتی کے الزامات پر پی پی رہنما کا ردِعمل

?️ 5 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) سینیٹر اعظم سواتی کے آج کی پریس کانفرنس پر پاکستان پیپلز پارٹی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے