?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ درست سمت میں نہ گئے تو تاریخ میں ہمارا ذکر بھی نہیں ملے گا،ہمیں ملک کی مستقل ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا،اختلافات،ذاتی پسند اور ناپسند کو ختم کرکے بہتر فیصلے کرنے ہوں گے،مل کر کام کرنے سے ہماری مسافت بہت کم ہو جائے گی،کشکول کا زمانہ اب ختم ہوجانا چاہئے،خود انحصاری کسی بھی قوم کی آزادی کی پہچان ہوتی ہے۔
وزیر اعظم نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں اراونڈ ٹرن پاکستان کانفرنس سے خطاب میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نےترقیاتی منصوبوں کوالتواکاشکاررکھا،گزشتہ حکومت نےگیس کےسستےاورلانگ ٹرم معاہدےنہیں کیے،پوری دنیااس وقت معاشی بحران کاشکارہے۔
انکا کہناتھاکہ پاکستان میں وسائل اورہنرمندلوگوں کی کمی نہیں،بنگلہ دیش نے 6 بلین سے جو منصوبہ بنایا وہ چھو منتر سے نہیں آیا،محنت کی،مقدمات کی مدمیں ہم نےاربوں روپےضائع کیے،ابھی تک ہم نےایک دھیلہ نہیں کمایامگراربوں روپےضائع ہوگئے،وزیراعظم نے کہا کہ 1250میگاواٹ بجلی کا منصوبہ مکمل ہونا چاہیے تھا، انکا کہناتھاکہ مفتاح اسماعیل نے بتایا آئی ایم ایف سے 2ارب ڈالر مل جائیں گے،مفتاح اسماعیل سے کہا ہماری منزل خودانحصاری ہے،اورحقیقت یہ ہے کہ خودانحصاری کسی بھی قوم کی آزادی کی پہچان ہوتی ہے، وزیراعطم شہباز شریف نے کہا کہ خود انحصاری ہی قوم کی سیاسی ،معاشی آزادی کی ضمانت ہے،پاکستا ن میں کسی چیز کی کمی نہیں،اتحادی حکومت چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتی ہے،فیصلوں پر مشاورت جمہوری عمل ہے۔
اس سے پہلے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ بلڈرز،فرنیچر کا کام کرنے والوں کونیٹ ٹیکس میں لے کر آوں گا،گزشتہ حکومت نےپونے 4 سال میں 20 ہزارارب قرض لیا،سخت معاشی حالات میں بھی وزیراعظم نےغریب عوام کوریلیف دیا،10سال میں اکنامک گروتھ کی طرف چلے جائیں تو ہدف حاصل کرنا مشکل نہیں۔


مشہور خبریں۔
کورونا کا قہر جاری، مزید 146 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے
مئی
امریکہ اور اسرائیل کا حساب، ایران نے کھیل کا رخ موڑا
?️ 25 جون 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے ہرات میں واقع وزارت خارجہ کے معاون
جون
اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 1187 پوائنٹس گر گیا
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سیاسی بے یقینی کے سبب مسلسل تیسرے کاروباری
فروری
کیا دنیا کے سر پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے خبردار کرتے ہوئے کہ
اگست
ہمیں شامی حکومت سے بات کرنی چاہیے: سعودی وزیر خارجہ
?️ 19 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنے شام
فروری
تل اویو میں اسرائیل کے لیے کوئی امن نہیں
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: یمن کی غزہ کی حمایت اور صہیونی ریاست کے خلاف جارحانہ
مئی
جنگ نے شام کے تیل کے شعبے کو 100 بلین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچایا ہے:شامی وزات پیٹرولیم
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:شام کی وزارت تیل اور معدنی وسائل کے مطابق 2011 میں
فروری
اگر مجھے جیل میں کچھ ہوا تو اس کا حساب عاصم منیر سے لیا جائے، عمران خان
?️ 16 جولائی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا
جولائی