🗓️
خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی نے کہا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات کے لیے متفقہ تاریخ کا اعلان کیا جاتا۔
آج نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متفقہ تاریخ کے لیے صدر مملکت عارف علوی سے رابطہ بھی کیا تھا اگر وہ اعلان سے قبل متفقہ تاریخ پر مشاورت کے لیے بلا لیتے تو مثبت پیغام جاتا۔
غلام علی کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ صدر مملکت، چیف الیکشن کمشنر اور میں صوبوں میں انتخابات کے لیے ایک متفقہ تاریخ دیتے لیکن صدر نے خود ہی پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ انتخابات کی تاریخ کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارسال کردہ خط رات کو موصول ہوا ہے، ابھی سیکریٹری چھٹی پر ہے، پیر کے روز آکر خود اسے کھولے گا۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظرمیں جو بھی دستیاب تاریخ ہوگی الیکشن کروا دیں گے، تاریخ میں دوں گا انتظامات کرنا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کام ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے صوبہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کے لیے 30 اپریل کی تاریخ کی منظوری دی تھی۔
بدھ کے روز سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کیس کے فیصلے میں کہا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات 90 روز کی مقررہ مدت میں کرائے جائیں، تاہم عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو اجازت دی تھی کہ وہ پولنگ کی ایسی تاریخ تجویز کرے جو کہ کسی بھی عملی مشکل کی صورت میں 90 روز کی آخری تاریخ سے ’کم سے کم‘ تاخیر کا شکار ہو۔
سپریم کورٹ نے اس میں یہ بھی کہا تھا کہ صدر مملکت اور گورنر خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن پاکستان کی مشاورت سے بالترتیب پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تاریخیں طے کریں گے۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں بالترتیب 14 اور 18 جنوری کو تحلیل ہوئیں، قانون کے تحت اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 90 روز کے اندر انتخابات کرانا ہوتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلسل دوسرے روز ہونے والے مشاورتی اجلاس میں الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب میں عیدالفطر کے تقریباً ایک ہفتے بعد انتخابات کرانے کی تجویز دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
چنانچہ پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران تاریخ جبکہ ترجیحاً اتوار کے روز کرانے کی تجویز ارسال کی تھی۔
یوں صدر نے الیکشن کمیشن کی تجویز کردہ تاریخوں پر غور کے بعد پنجاب میں 30 اپریل کو صوبائی اسمبلی کا انتخاب کرانے کی منظوری دے دی تھی۔
مشہور خبریں۔
نواز شریف کو باہر جانے دینا ہماری غلطی تھی: وزیر اعظم
🗓️ 18 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم کے
فروری
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے پر وزیر صحت کا اظہار تشویش
🗓️ 30 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب میں
اگست
جنت البقیع کا انہدام آل سعود کے وحشیانہ جرائم کا مظہر
🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں:8 شوال 1344 ہجری کو جنت البقیع میں آل رسول (ص)
مئی
شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی
🗓️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے ایک
جنوری
کرم میں سڑکوں کی بندش کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ
🗓️ 8 نومبر 2024پاراچنار: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے کرم میں ضلع کو جانے والی
نومبر
عالمی اداروں سے کشمیری حریت پسندوں کی رہائی کے لئے بھارت پردبائو ڈالنے کا مطالبہ
🗓️ 15 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں حریت قیادت
اپریل
سعودی عرب کا صیہونیوں کا عملی طور پر جواب
🗓️ 13 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین میں سعودی عرب کے سفیر کی تعیناتی پر ردعمل
اگست
مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری
🗓️ 9 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی