?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج ہمارے لیے بڑا دن ہے، پاک افواج ہر لمحہ چوکس ہیں اور نظر رکھے ہوئے ہیں اور اگر پھر کوئی کوشش ہوئی ہو تو بھارت کو پتا چلے گا کہ کیسے جواب دیا جاتا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی جس کے بعد فورسز خوارجیوں کی دراندازی سے بروقت آگاہ ہوگئیں اور حکمت عملی کے تحت انہیں تین اطراف سے گھیر کر 54 خوارجیوں کو ہلاک کیا گیا، یہ اب تک کسی ایک کاروائی میں جہنم رسید ہونے والے خوارجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ ان کے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلدازجلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی دہشت گردانہ سرگرمی انجام دیں، ان ہی معلومات کی بنیاد پر سرحدوں پر نگرانی اور چیکنگ سخت کردی گئی اور اسی دوران ان خوارجیوں کی نشان دہی ہوئی، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بھارت جو بھی قدم اٹھارہا ہے وہ کہیں نہ کہیں پکڑا جارہا ہے یا انٹرسیپٹ ہورہا ہے، خوارج پر بھی وہیں سے زور ڈالا جارہا تھا کہ پاکستان میں داخل ہوکر دہشتگردی کریں۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایس پی آر نے جو تصاویر شیئر کیں ہیں ان میں ان 54 دہشت گردوں کی لاشیں پڑی دیکھی جاسکتی ہیں اور یہ دنیا کے لیے بہت بڑا ثبوت ہے کہ کوئی تو ان دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے، ان کا کوئی تو مقصد ہے اور آج اس واقعے کے بعد ہم اور زیادہ پُریقین ہوگئے ہیں کہ پاکستان کو کس کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہے، اس آپریشن کے لیے ہماری تمام سکیورٹی فورسز کریڈٹ کی حقدار ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس پر بات ہوئی تھی کہ ہماری کامیابیوں کو کس طرح ڈی ریل کرنے اور مغربی سرحد سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ان دہشت گردوں کو ری گروپنگ کی مہلت سکے اور یہ دوبارہ سے مضبوط ہوکر ہم پر حملہ آور ہوسکیں، پچھلے کچھ عرصے سے ان کے پاؤں مسلسل اکھڑ رہے رہیں، پچھلے دو ہفتوں میں مارے جانے اور گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو ہمارے لیے ایک اچھی علامت ہے، آئندہ بھی دہشت گرد کہیں سے بھی آنے اور دہشت گردی کرنے کی کوشش کریں تو ان کو اسی طرح پکڑا اور مارا جائے گا اور تمام سازشوں کو ہم ناکام بنائیں گے۔


مشہور خبریں۔
فلسطین میں کوئی جگہ صہیونیوں کے لیے محفوظ نہیں
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:گزشتہ مہینوں کے دوران جنین کا علاقہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں
اگست
میٹا کا سوچ کو الفاظ میں تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا جو کہ فیس بک، انسٹاگرام اور
فروری
غزہ میں جنگ بندی کو برقرار کرنا ہوگا:اقوام متحدہ
?️ 19 فروری 2026غزہ میں جنگ بندی کو برقرار کرنا ہوگا:اقوام متحدہ اقوام متحدہ کی
فروری
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا بھی صیہونی جارحیت کے خلاف بولنے پر مجبور
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ نے مغربی کنارے
جولائی
صیہونی حکومت کا مصری اور عرب طلباء کو راغب کرنے کے منصوبہ
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:ہاریٹز اخبار کے اقتصادی ضمیمہ نے اعلان کیا کہ اسرائیل ایک
مئی
فلسطینی سمجھوتہ کرنے والوں کا خالی ہاتھ ابو مازن نےدشمن کو دی دھمکی
?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں: فلسطین لبریشن آرگنائزیشن جو کہ صہیونی حکومت کے ساتھ 1991
اکتوبر
شام اور فلسطین کو صیہونی قبضے اور جارحیت کا سامنا ہے:شامی وزیر خارجہ
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے فلسطینی تحریک فتح کے وفد سے
جنوری
غزہ میں آٹھ میں سے صرف ایک امدادی کارروائی آسان ہوئی ہے
?️ 27 نومبر 2025 غزہ میں آٹھ میں سے صرف ایک امدادی کارروائی آسان ہوئی
نومبر