?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کو یکطرفہ، ناقابل عمل اور حماس کو اسرائیلی افواج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کا منصوبہ قرار دے دیا۔
سینیئر لیگی رہنما نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں غزہ امن منصوبے کو ناقابل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ صہیونی جنگجوؤں کے وحشیانہ حملوں کو روکنے کا کوئی جامع طریقہ کار نہیں رکھتا۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ غزہ امن منصوبے کو قابل عمل بنانے کے لیے مسلم اور یورپی حکومتوں کو اس میں بنیادی تبدیلیاں پیش کرنی چاہئیں۔
لیگی رہنما نے غزہ امن معاہدے میں یہ تبدیلیاں بھی تجویز کی ہیں جن کے مطابق امریکا کے بجائے اقوام متحدہ کو امن معاہدے کی تشکیل اور نفاذ کے لیے پلیٹ فارم بنایا جائے۔
انہوں نے تجویز دی ہے کہ جنگ بندی بلا شرط ہونی چاہیے، دونوں طرف کے تمام قیدی رہا کیے جائیں اور اسرائیلی فوج کو مکمل طور پر غزہ سے انخلا کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس ایک دوسرے پر حملے بند کریں، اسرائیل اور غزہ کے درمیان بفر زون میں اقوامِ متحدہ کے امن دستے (مسلم ممالک کی فوجیں) تعینات کیے جائیں۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید تجاویز دیں کہ غزہ کی تعمیرِ نو کے اخراجات اقوامِ متحدہ کے ذریعے بطور سزا اسرائیل سے وصول کیے جائیں، اسرائیل کو ایک دہشت گرد ریاست کے طور پر اپنے پڑوسی ممالک پر کسی بھی قسم کے حملے سے روک دیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقل امن اور آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے مقصد کے لیے غیر جانبدار ثالثوں کی موجودگی میں فریقین کے درمیان جامع مذاکرات کیے جائیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر مسلم حکمران متفقہ طور پر فلسطینیوں کے لیے انصاف نہ لا سکے تو بلاشبہ باقی رہ جانے والا غزہ بھی راکھ بن کر رہ جائے گا اور بلا شبہ، اس کا حساب اللہ تعالیٰ کے سامنے دینا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کا کہنا ہے ملک میں قبضہ اور ایکسٹینشن مافیا کا راج ہے، فیصل چوہدری
?️ 6 نومبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا
نومبر
انتخابی عمل کی نگرانی شفاف، غیرجانب دارانہ انداز میں کرنے کی کوشش ہوگی، نگران وزیراعظم
?️ 22 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم
اگست
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر کروانا چاہتے ہیں
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت سائنس نے وفاقی حکومت سے پیپرا رولز
جنوری
قدس کی تلوار سے بھی سخت جواب کا منتظر رہے دشمن: فلسطینی استقامت
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: قدس کے پرانے حصے میں فلیگ مارچ نامی اشتعال انگیز
مئی
’ہماری عدالت جمہوری ہے، آپس میں اختلاف بھی کرتے ہیں‘، بھٹو پھانسی ریفرنس پر سپریم کورٹ میں سماعت
?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی
فروری
مغرب قرآن جلانے کی حمایت کیوں کرتا ہے؟
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:سویڈش حکومت نے اسلامی مقدس مقامات کے خلاف ایک اور مجرمانہ
اگست
مغربی ممالک شام کی خود مختاری کا احترام کریں: بسام صباغ
?️ 11 جولائی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ترکی کیجانب سے
جولائی
اپنی زندگی اور شخصیت کے چھپے ہوئے پہلو سے جلد پردہ اٹھاؤں گی، حمائمہ ملک کا اعلان
?️ 10 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے اعلان کیا ہے کہ
جون