🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور وزیراعظم کی جانب سے عالمی سفارتی مہم کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے خطے کے امن کے لیے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنا ہوں گے، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، بھارت کو پانی بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
دفتر خارجہ میں وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی سفارتی کمیٹی کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی خطےکے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، کیا ہماری آئندہ نسلیں پانی کے ایشو پر جنگ لڑیں گی؟ یہ افسوس ناک ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کی آڑ میں جارحیت کی، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی عوام چاہتے ہیں دونوں ممالک میں امن قائم ہو، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ہم امن اور ڈائیلاگ چاہتے ہیں، پہلگام حملے کے بعد بھارت نے جھوٹ، نفرت اور تقسیم کے ایجنڈے کا سہارا لیا۔
انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کی طرف سے موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق سفارتی کمیٹی مختلف ممالک میں جاکر پاکستان کا موقف پیش کرے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل نے اشیائے خورونوش کی ترسیل روک رکھی ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، عالمی برادری فوری طور پر اسرائیل پر دباؤ بڑھا کر غزہ میں امداد کی فراہمی بحال کروائے۔
بھارت کیساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، مصدق ملک
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور سفارتی کمیٹی کے رکن مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بغیر شواہد کے مہم جوئی کے نظریے کو دفن کرنا ہے، پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ یقینی بنائیں گے، عالمی برادری کے سامنے حقائق سامنے رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا خطے کی تھانیداری کا بت پاش پاش ہوگیا، بھارت نے جارحیت میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، روایتی جنگ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑنے کے بھارتی دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے، بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی۔
مشہور خبریں۔
عراق کا امریکی اتحاد کے جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان
🗓️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک عراقی عہدہ دار نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں
دسمبر
بن سلمان کے بائیڈن مخالف موقف کے پس پردہ مقاصد، امریکہ کا ردعمل کیا ہو گا؟
🗓️ 8 مارچ 2022سچ خبریں: عبدالباری عطوان نے اپنے نئے مضمون میں سعودی ولی عہد
مارچ
صیہونی جنگجوؤں نے مجدو جیل میں فلسطینی قیدیوں پر کیا حملہ
🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی جارحانہ کارروائیوں کا
مارچ
عوام نے سنی اتحاد کونسل نہیں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، جسٹس جمال مندوخیل
🗓️ 3 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے قرار دیا
جون
خطے میں امریکہ کے مبینہ مقاصد کے بارے میں مسلم اقوام کے شکوک و شبہات
🗓️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:گیلپ پول کے نتائج جو کہ عراق پر امریکی حملے کے
اپریل
پی ٹی آئی رہنماؤں کی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات سے قبل عمران خان سے مشاورت
🗓️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے حکومتی کمیٹی
جنوری
3 ججز کی تعیناتی: وکلا تنظیموں کا کل اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان
🗓️ 2 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی تینوں بار کونسلز نے3 ججزکی
فروری
حماس سے جنگ بندی جاری رکھنے کی درخواست دوہری شرمندگی ہے: بن گوئر
🗓️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے مستعفی وزیر اٹمربن گوئر
مارچ