خضدار حملے کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے خضدار میں سکول بس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بزدلانہ حملوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے خضدار حملے کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح خضدار میں سکول بس پر حملہ کیا گیا جس میں 47 بچے سوار تھے اور اس افسوسناک واقعے میں 4 بچے شہید ہوگئے۔ اطلاعات تھیں کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاہم یہ اندازہ نہیں تھا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنی جنگی شکست چھپانے کے لیے ایسے اقدامات پر اتر آیا ہے اور بی ایل اے اور بی ایل ایف جیسے گروہ ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں، بھارت دہشت گردوں کو پیسہ اور ٹریننگ فراہم کرتا ہے۔ کسی بلوچ نے پنجاب کو نشانہ نہیں بنایا، دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو شہید کیا ہے اور اب جب بات بچوں تک پہنچ چکی ہے تو دہشتگردوں سے بدلہ لیا جائے گا اور ان بزدل عناصر کو جہنم واصل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا مقدس خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشتگردوں کی نہ کوئی قوم ہے نہ قبیلہ، وہ صرف دہشتگرد ہیں جنہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں ایران کے سفیر: جب تک سمندری ناکہ بندی جاری رہے گی، خلیجیں باقی رہیں گی

?️ 19 اپریل 2026 سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں سفیر نے امریکہ

حماس: دمشق کے خلاف اسرائیلی جارحیت خطے میں عدم استحکام کی بڑی وجہ ہے

?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: شام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں

اسرائیلی جیلوں میں موت کی کوٹھریاں

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونیستوں کے تشدد میں گزشتہ کئی ماہ

ترکی کے زلزلے کی طاقت کتنے ایٹم بموں کی طاقت کے برابر تھی؟

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے محکمہ زلزلہ کے ڈائریکٹر اورحان تاتار

5 عرب ممالک کے رہنما کی نیویارک میں ٹرمپ سے ملاقات 

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: سابق قطری وزیر اعظم حمد بن جاسم الثانی نے امریکی صدر

صدام کی بیٹی کو قید کی سزا

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: عراقی عدالت نے اس ملک کے مردہ آمر صدام کی

عمران خان کو آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیے جانے کا امکان

?️ 28 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین

یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے پس پردہ مقاصد

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: چھ ماہ کے عرصے میں یورپی انتہا پسندوں کی طرف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے