🗓️
لاہور(سچ خبریں) حکومت پنجاب بظاہر جہانگیر ترین گروپ کا دباؤ محسوس کرتی نظر آرہی ہے کیوں کہ حکومت نے اراکین صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں تحصیل کی سطح پر افسران کا تبادلہ کر کے انہیں سہولت فراہم کرنی شروع کردی ہے۔جہانگیر ترین گروپ سے منسلک ان پیش رفتوں سے باخبر ایک سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ جہانگیر ترین گروپ کے ہونے والے اجلاس میں اس پر اتفاق کیا گیا تھا۔
حال ہی میں حکومت پنجاب نے اسد علی بودھ کو دنیا پور تحصیل کا اسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا تھا لیکن جب اعلیٰ سطح سے احکامات آئے تو مذکورہ افسر کا تبادلہ کر کے اعتزاز انجم کو تعینات کرنا پڑا۔
ذرائع کا کہنا تھا اسد علی بودھ کا تبادلہ اور اعتزاز انجم کا تقرر ترین گروپ کے رکن صوبائی اسمبلی زوار حسین وڑائچ کی سفارش پر عمل میں آئی۔
قبل ازیں لودھراں کے ڈی پی او کرار حسین کا تبادلہ کرکے ایک جونیئر افسر عبدالرؤف بابر کو ڈی پی او تعینات کردیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر ترین گروپ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ذریعے تجاویز پیش کرے تو حکومت پنجاب اسسٹنٹ کمشنروں، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کا تبادلہ کرنے کو راضی ہے۔
تاہم ترین گروپ کے اراکین انکاری ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقوں میں اپنی پسند کے افسران کے تقرر کی سفارشات نہیں کررہے۔
گروپ کے ایک سینئر رکن کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر اسد علی بودھ خود دنیا پور تحصیل میں اپنی تعیناتی سے خوش نہیں تھے۔
رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں افسران کے تبادلے اور تقرر میں زیادہ ملوث نہیں بلکہ وہ اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام چاہتے ہیں تا کہ پی ٹی آئی کا ووٹ بینک برقرار رہے۔
سول سروس کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ تبادلہ و تقرر ایک پیچیدہ معاملہ ہے کیوں کہ بعض اوقات افسران خود اپنی ترجیحات کی وجہ سے کچھ اضلاع اور تحصیلوں میں اپنا تقرر نہیں چاہتے۔
اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے ترین گروپ کے ساتھ ملاقات کے بعد گروپ اراکین کے ساتھ تعاون کے لیے ایک ڈپٹی سیکریٹری کو مقرر کیا تھا، افسر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے اصل میں ترین گروپ کے ساتھ تعاون بہتر بنایا ہے تا کہ مسائل کے حل کے لیے انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مشہور خبریں۔
نیٹو کے خلاف روس کی کاروائی درست:بین الاقوامی ماہرین
🗓️ 28 فروری 2022سچ خبریں:بین الاقوامی ماہرین ماہرین اور سیاسی مبصرین پیوٹن کے مغرب کے
فروری
سید علی گیلانی نے شہید کا رتبہ پایا ہے: شیخ رشید
🗓️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے شیخ
ستمبر
روس کا وسطی ایشیائی ممالک کے طلباء کا کوٹہ بڑھانے کا اعلان
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ملک تعلیمی
مئی
الیکشن کمیشن کسی جماعت میں تفریق نہ کرے، شیری رحمٰن
🗓️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے کہا ہے
فروری
اسرائیل کہاں جا رہا ہے؟ اعلیٰ صہیونی عہدیدار کا اعتراف
🗓️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک اعلیٰ صہیونی عہدیدار نے اس بات کا اعتراف کیا
ستمبر
اومیکرون کے پھیلاو کی وجہ سے ہوائی اڈوں پر سختی سے جانچ کی جارہی ہے
🗓️ 20 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب
دسمبر
چور، کرپٹ شخص کی ’تاج پوشی‘ کیلئے تمام قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں، شیخ رشید
🗓️ 31 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیر داخلہ شیخ
دسمبر
سعودی عرب میں ایک بار پھر نوجوانوں کو سزا دینے کا عمل شروع
🗓️ 23 اگست 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کے مبصرین نے اعلان کیا کہ سزائے موت میں
اگست